• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

دنیا کا پہلا 7 کیمروں والا فون

شائع December 30, 2019
— فوٹو بشکریہ 9TechEleven
— فوٹو بشکریہ 9TechEleven

ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 40 اس کمپنی کی پہلی ڈیوائس ہے جس میں بیک پر 5 کیمروں کا سیٹ اپ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی 40 اور پی 40 پرو کو مارچ 2020 میں متعارف کرایا جارہا ہے اور حال ہی میں سامنے آنے والی لیکس کے مطابق اس فون میں مجموعی طور پر 7 کیمرے ہوں گے۔

درحقیقت یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں مجموعی طور پر 7 کیمرے دیئے جارہے ہیں۔

اب تک بیک پر 5 کیمروں والا فون تو متعارف ہوچکا ہے جو کہ نوکیا 9 پیورویو ہے مگر اس کے فرنٹ پر ایک ہی کیمرا دیا گیا ہے۔

گیزمو چائنا کی رپورٹ کے مطابق بیک پر مین وائیڈ اینگل کیمرا، سائن کیمرا، ٹائم آف فلائٹ سنسر، پیری اسکوپ لینس (10 ایکس آپٹیکل زوم سپورٹ کے ساتھ) اور ٹیلی فوٹو کیمرا 9 ایکس آپٹیکل زوم سپورٹ کے ساتھ یا الٹرا وائیڈ کیمرا دیا جائے گا۔

فون کے رینڈرز میں ایک بڑی ایل ای ڈی فلیش بھی چوکور کیمرا موڈیول کے اندر موجود ہے۔

اس کے فرنٹ پر خم ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ پی 40 پرو میں 6.5 انچ یا 6.7 انچ کا ہوگا جس میں کواڈ ایچ ڈی پلس ریزولوشن دیا جائے گا جبکہ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ فنگرپرنٹ سنسر بھی اسکرین کے اندر ہی ہوگا اور ایسا کہا جارہا ہے کہ اسپیکر میں ڈسپلے کے اندر نصب کیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ 9TechEleven
فوٹو بشکریہ 9TechEleven

اس فون میں کمپنی کا اپنا کیرین 990 فائیو جی پراسیسر، 8 سے 12 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ 128 جی بی اسٹوریج سے آغاز ہوگا۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج یہ کمپنی اپنے ای ایم یو آئی سے کرسکتی ہے اور اگر ہواوے پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں تو پی 40 اور پی 40 پرو میں بھی گوگل موبائل سروسز دیئے جانے کا امکان نہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے چینی کمپنی کو امریکی ٹیکنالوجی کے استعمال سے روک دیا تھا اور اب تک وہ گوگل سافٹ وئیر کو استعمال کرنے کا لائسنس حاصل نہیں کرسکتی ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم اوپن سورس ہے تو اس تک ہواوے کی رسائی ممکن ہے مگر گوگل میپس، پلے اسٹور، سرچ انجن اور دیگر موبائل سروسز کے لیے لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے، جو امریکی حکومت کی جانب سے جاری نہیں کیا جارہا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024