• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شہروز سبزواری کی سائرہ سے علیحدگی کی تصدیق

شائع December 30, 2019 اپ ڈیٹ December 31, 2019
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام

سائرہ شہروز اور شہروز سبزواری کا شمار پاکستان کی کامیاب فنکار جوڑیوں میں کیا جاتا ہے جنہیں مداح ایک ساتھ ہی دیکھنا پسند کرتے رہے ہیں۔

ان دونوں نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی جبکہ 2014 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویسے تو دونوں اداکار ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے رہے البتہ گزشتہ کئی ماہ سے انہیں کہیں بھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی سامنے آئیں کہ دونوں اداکاروں میں علیحدگی یا طلاق ہوچکی ہے۔

جبکہ شہروز سبزواری پر مداحوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہوں نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ تعلقات بڑھائے اور یہی وجہ ہے کہ سائرہ اور ان کے درمیان علیحگی ہوگئی۔

لیکن اب اداکار شہروز سبزواری نے خود ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ 6 ماہ قبل ہی ان کا گھر چھوڑ چکی ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے واضح کیا کہ وہ اور سائرہ شہروز گزشتہ 6 ماہ سے الگ رہ رہے ہیں البتہ ان کی طلاق نہیں ہوئی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

شہروز نے اپنا نام ماڈل صدف کنول کے ساتھ جوڑنے کے حوالے سے بھی کہا کہ یہ خبریں بےبنیاد ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'لوگوں نے بلاوجہ صدف کنول کا نام اس معاملے میں شامل کیا، ہم دونوں ایک دوسرے کو صرف ایک ماہ سے جانتے ہیں، ہم صرف اچھے دوست ہیں'۔

شہروز کا مزید کہنا تھا کہ 'سائرہ نے 6 ماہ قبل گھر چھوڑ دیا تھا، یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا، باقی خلع یا طلاق نہیں ہوئی، ہم دونوں اس وقت صرف علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں'۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ شہروز سبزواری کے والد ادکار بہروز سبزواری نے روزنامہ جنگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے کی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سائرہ اپنے والد کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ان کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جھگڑے ہر گھر میں ہوتے ہیں اور ان کے درمیان بھی معمولی ناراضی ہوگئی تھی جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024