• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:32pm

شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

شائع December 29, 2019 اپ ڈیٹ December 30, 2019
شہروز اور سائرہ نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
شہروز اور سائرہ نے 2012 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

2 دن قبل ہی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی خبروں نے شائقین کو خوش کردیا تھا لیکن اب ایک جوڑے کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر آرہی ہیں۔

میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے کہ شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہزور نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبریں ہیں کہ شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز نے طلاق کا فیصلہ کرلیا تاہم دونوں اداکاروں نے باقاعدہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

شوبز ویب سائٹ ’ری ویو اٹ پی کے‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ شہروز سبزواری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب اپنی اہلیہ کے ساتھ نہیں رہتے اور انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سائرہ نے شوہر کے ساتھ یہ آخری تصویر جون میں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ نے شوہر کے ساتھ یہ آخری تصویر جون میں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

دوسری جانب ’مینگو باز‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں چہ مگوئیوں اور ذرائع سے خبر دی کہ دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی کی خبریں ہیں۔

ویب سائٹ نے اپنی خبر میں سوشل میڈیا پر چلنے والی چہ مگوئیوں اور خبروں کو بنیاد بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دونوں اداکاروں نے اپنی علیحدگی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، تاہم خبریں ضرور ہیں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر کئی ہفتوں سے جاری تھیں اور اب ان خبروں میں شدت آگئی ہے.

سوشل میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کی جانب سے کئی ہفتوں سے ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیے جانے کو ایک سبب قرار دیتے ہوئے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات تھے جس کے باعث اب انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں کی علیحدگی کی خبر سامنے آتے ہی ’سائرہ‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا اور کئی لوگوں نے دونوں کی علیحدگی پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے اداکارہ شہروز سبزواری کو ہی علیحدگی کا قصور وار ٹھہرایا اور کئی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ دھوکا کر رہے تھے اور ان کے تعلقات کسی اور ماڈل سے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’سائرہ‘ کا ٹرینڈ ٹاپ میں آنے کے باوجود سائرہ شہزور یا شہروز سبزواری نے اس حوالے سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان دیا۔

شہروز سبزواری اور سائرہ نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے۔

مداح علیحدگی کا سبب شہروز سبزواری کو قرار دے رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
مداح علیحدگی کا سبب شہروز سبزواری کو قرار دے رہے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے اور دونوں کو ہر بار ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انہیں کسی بھی پارٹی میں ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

جہاں ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں، وہیں یہ بات اہم ہے کہ سائرہ شہروز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام کے ساتھ ’شہروز‘ کا نام اب بھی لگا ہوا ہے۔

دونوں کی علیحدگی کی خبریں آنے کے بعد سائرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی علیحدگی کی خبریں آنے کے بعد سائرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں آگیا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 31 دسمبر 2024
کارٹون : 30 دسمبر 2024