• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کا قرضہ کم ہوکر جی ڈی پی کا 84.7 فیصد ہوگیا، آئی ایم ایف

شائع December 28, 2019
آئی ایم ایف نے خسارے میں کمی کی وجہ حکومت کی عمدہ کارکردگی قرار دی— فائل فوٹو/رائٹرز
آئی ایم ایف نے خسارے میں کمی کی وجہ حکومت کی عمدہ کارکردگی قرار دی— فائل فوٹو/رائٹرز

اسلام آباد: پاکستان کا حکومتی قرضہ (بشمول ضمانتی و انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے قرض) جی ڈی پی کے 88 فیصد سے کم ہوکر 84.7 فیصد ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کے مطابق قرضوں میں یہ کمی بنیادی طور پر رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اخراجات کو کم کرنے، بنیادی بجٹ سرپلس رجسٹر کرنے اور ٹیکس اور غیر ٹیکس محصولات میں اضافے ہوا۔

آئی ایم ایف نے مذکورہ پیش رفت کو حکومت کی عمدہ کارکردگی سے منسوب کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی موجودہ حکومت کی جانب سے بجٹ پر عمل در آمد میں بہتری آئی جس کی وجہ سے جی ڈی پی کا 0.6 فیصد کا بنیادی سرپلس اور 0.6 فیصد کا مجموعی خسارہ سامنے آیا۔

یہ بھی دیکھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر جائزہ رپورٹ جاری کردی

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ’کارکردگی میں بہتری غیر محصولاتی ریوینو اور ریفنڈز کے ٹیکس ریوینو نیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوئی‘۔

آئی ایم ایف کے مطابق اس دوران درآمدات میں کمی کی وجہ سے کسٹمز رسیدوں اور دیگر بیرونی شعبوں سے متعلق ٹیکسز میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ صوبوں کی جانب سے اخراجات قدرے احتیاط سے کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2019 میں بجٹ میں جی ڈی پی کا 3.5 فیصد اور مجموعی طور پر 8.9 فیصد خسارہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہدف بالترتیب 0.8 فیصد اور 7 فیصد طے کیا گیا تھا۔

آئی ایم ایف کے مطابق وفاقی سطح پر محصولات جمع کرنے کی شرح جی ڈی پی کے 2 فیصد تک رہی جو امید سے کہیں کم رہی جبکہ کُل اخراجات اور صوبائی مالی توازن تخمینے کے مطابق تھے۔

رپورٹ کے مطابق محصولات میں تین چوتھائی شارٹ فال انہی بنیادوں پر ہوئی جو مالی سال 2020 میں نہیں ہونے چاہیے تھے۔

آئی ایم ایف کے مطابق ٹیلی کام کے لائسنسز کی تجدید اور سرکاری اثاثوں کی فروخت میں تاخیر سمیت توقع سے کمزور ایمنسٹی اسکیم نے جی ڈی پی میں صرف ایک فیصد اضافے میں کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے منافع کو بجٹ میں منتقل کرنے میں شارٹ فال، مالی سال 2019 کے آخر میں زر مبادلہ کی شرح میں کمی سے متعلق نقصانات نے جی ڈی پی میں 0.5 فیصد اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پیکج کی دوسری قسط: پاکستان کیلئے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر منظور

حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر نامناسب مارکیٹ کی صورتحال کے خلاف مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے کیش ڈپازٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے فیصلے کے باوجود مالی تخفیف اور زر مبادلہ کی شرح میں کمی کے نتیجے میں حکومتی قرض (بشمول ضمانتوں اور آئی ایم ایف کے قرضے) جی ڈی پی کی 88 فیصد ہوگیا۔

محصولات کی وصولی میں حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 34 فیصد شرح نمو کے ساتھ مجموعی محصول جی ڈی پی کے 0.2 فیصد کے ذریعہ طے شدہ تخمینے سے زیادہ کارکردگی رہی۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کے آغاز پر نافذ ٹیکس پالیسی کے اقدامات کے نتیجے میں ایف بی آر کے ذریعے جمع شدہ ٹیکس کے گھریلو حصے میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں ٹیکس چھوٹ کے خاتمے، صفر اور کم شرح جیسے اقدامات کا نشانہ بننے والے فروخت اور براہ راست ٹیکس میں نمو مضبوط تھی۔

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق اس کے پیش نظر پاکستان میں ٹیکس کے مجموعی ریوینو کی 40 فیصد سے زیادہ رقم درآمدی مرحلے پر جمع کی جاتی ہے، اس کمی نے مجموعی طور پر ٹیکس محصولات کی مجموعی کارکردگی پر ایک قابل ذکر اثر ڈالا جو طے کیے گئے ہدف سے جی ڈی پی کا 0.2 فیصد کم رہا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024