• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سام سنگ کا 2 نئے سستے فلیگ شپ فونز کے ساتھ 2020 کا آغاز

شائع December 28, 2019
گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایس 10 سیریز کے فونز — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ اپنے 2 سستے فلیگ شپ فونز 'گلیکسی ایس 10 لائٹ' اور 'نوٹ 10 لائٹ' سے 2020 کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔

کوریا ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق دونوں فونز کے حوالے سے افواہیں کئی ماہ سے سامنے آرہی تھیں اور اب یہ جنوری کے پہلے عشرے میں متعارف کرائے جارہے ہیں۔

لاس ویگاس میں شیڈول سال کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش سی ای ایس کے دوران ان دونوں فونز کو پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل ون فیوچر کی ایک رپورٹ میں ایس 10 لائٹ کے مختلف فیچرز بتائے گئے تھے جن کے مطابق یہ فون 6.7 انچ کے سپرامولیڈ ڈسپلے سے لیس ہوگا جس میں ہول پنچ ڈیزائن میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس میں طاقتور اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی جائے گی، جس کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹی بی تک بڑھانا ممکن ہوگا۔

اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا جبکہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس اور 5 میگا پکسل میکرو لینس دیا جائے گا۔

فیچرز کے لحاظ سے درحقیقت یہ کافی حد تک اسٹینڈرڈ گلیکسی ایس 10 کے برابر ہی ہے جس کی قیمت 753 ڈالرز (ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

اس کے مقابلے میں نوٹ 10 لائٹ میں 6.7 انچ کا سپرامولیڈ ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ کمپنی کا اپنا ایکسینوس 9810 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہوگی جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکے گا۔

فون میں ہیڈفون جیک بھی دیا جارہا ہے جبکہ بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے 3 کیمرے ہوں گے۔

فرنٹ پر ایس 10 لائٹ کی طرح 32 میگا پکسل ہول پنچ ڈیزائن میں چھپا ہوگا اور اس کی قیمت 674 ڈالرز (ایک لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024