• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاک بحریہ کا مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب مظاہرہ

شائع December 27, 2019
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا — فوٹو: اسکرین شاٹ
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا — فوٹو: اسکرین شاٹ
بدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا— فوٹو: اسکرین شاٹ
بدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا— فوٹو: اسکرین شاٹ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کی ساحلی بندرگاہ پر جنگی بحری جہاز، فضا سے اور آبدوز سے میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے۔

ترجمان پاک بحریہ کے پاک بحریہ نے جنگی بحری جہاز اور فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔

علاوہ ازیں پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کی 'نئی ڈاکومینٹری'

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے اور فائر کیے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مختلف میزائلز کی فائرنگ کے کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل رواں برس اپرل میں پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر کی سطح سے زمین پر میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024