• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یاسر اور اقرا کا اپنی مہندی میں بولی وڈ گانے پر رقص

شائع December 27, 2019
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور جوڑی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز رواں سال 24 دسمبر کو مایوں کی تقریب کے ساتھ ہوا اور اب ان کی مہندی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

ویسے تو اقرا عزیز نے اپنے مایوں کی رسم کے دوران زرد رنگ کا جوڑا زیب تن کیا جس کے بعد مداحوں کو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مہندی کی تقریب میں شاید روایتی طور پر سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

البتہ اداکارہ اپنی مہندی کی تقریب میں بھی زرد رنگ کی انارکلی فراک میں نظر آئیں جو ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے تیار کی، دوسری جانب یاسر حسین سفید شلوار قمیض میں نظر آئے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اقرا اور یاسر نے اپنی مہندی کی تقریب میں کئی بولی وڈ گانوں پر رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جہاں مایوں کی تقریب سادگی سے گھر پر منعقد کی گئی تھی وہیں ان کی مہندی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

s

اقرا اور یاسر کی مہندی میں عاصم اظہر ہانیہ عامر کے ہمراہ نظر آئے، تو سجل علی اور احد رضا میر نے اکٹھے شرکت کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ ایمن بھی اپنے شوہر منیب بٹ اور بہن منال خان کے ساتھ تقریب کا حصہ بنیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس موقع پر اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے شوہر اور اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ ایک بولی وڈ گانے پر رقص بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں دونوں اداکاروں نے اعلان کیا تھا کہ یہ اس ماہ کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024