• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نامور اداکار اشرف راہی 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

شائع December 27, 2019
فوٹو: فیس بک
فوٹو: فیس بک

اسٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے پاکستان کے نامور کامیڈی اداکار اشرف راہی 65 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ڈان کے مطابق اداکار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وہ گزشتہ کئی سالوں سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا شکار بھی تھے۔

اشرف راہی کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جہاں ان کے رشتہ داروں اور محلے داروں کے علاوہ کچھ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: عینک والا جن کی واپسی

اشرف راہی کے ساتھی اداکاروں نے ان کی وفات کو شوبز کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔

واضح رہے کہ اشرف راہی اسٹیج اداکار کی حیثیت سے گزشتہ 4 دہائیوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 3 ہزار سے زائد ڈراموں میں کام کیا، جبکہ 'عینک والا جن' اور 'خوفیہ جزیرہ' ان کے مقبول ڈراموں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

اشرف راہی 'مہندی والے ہاتھ' نامی فلم میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جبکہ انہوں نے ایک بھارتی پروجیکٹ 'پنجاب دی کڑی' میں بھی کام کیا۔

مزاح اور جملوں کی برجستہ ادائیگی میں منفرد مقام رکھنے والے اشرف راہی نے 'شرطیہ مٹھے'، 'مس رانگ کال'، 'ماہی مینوں چھلا پوا دے' اور 'مجاجن' جیسے پروجیکٹس میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

مرحوم اشرف راہی نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024