• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا نے 2 فونز خاموشی سے متعارف کرادیئے

شائع December 25, 2019

نوکیا نے خاموشی سے اپنے 2 نئے فون متعارف کرا دیئے ہیں۔

نوکیا 2720 اور نوکیا 800 کو چین میں متعارف کرایا گیا ہے جن میں سے ایک فلپ فون ہے جبکہ دوسرا سخت جان فون ہے جو سخت حالات میں بھی کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

نوکیا 800

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا 800 کو مشکل حالات میں استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور کمپنی کی جانب سے سخت جان فون قرار دیا گیا ہے۔

آئی پی ایس 68 واٹر پروف اور ڈسٹ پروف ریٹنگ والے اس فون کو ڈیڑھ میٹر گہرے پانی میں 30 منٹ تک ڈبو کر رکھا جاسکتا ہے۔

فون کی باڈی ایسی ہے کہ اگر ہاتھ سے گر جائے تو وئی خاص نقصان نہیں ہوگا خصوصاً 1.8 میٹر بلندی سے کنکریٹ پر گرنے پر بھی اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

کمپنی کے مطابق اس فون کو منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے اطراف اور کونوں پر ایک خاص ربڑ کے کور کا تحفظ دیا گیا ہے۔

اس فورجی فون میں وی او ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 2 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور ایک ایپ اسٹور بھی ہے۔

نوکیا 2720

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا 2720 ڈوئل اسکرین فلپ فون ہے جو ماضی کے فیچر فون کا جدید ورژن قرار دیا جاسکتا ہے۔

اس میں 2.8 انچ کا کیو وی جی اے اسکرین مین ڈسپلے کے لیے دی گئی ہے جبکہ سیکنڈری اسکرین 1.3 انچ کی ہے جو باہر کی جانب ہے۔

ٹی 9 فزیکل کی بورڈ کے ساتھ جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے جبکہ کائی ایپ اسٹور موجود ہے۔

وائی فائی اور ایل ٹی ای سپورٹ والے اس فون میں وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کو بھی شیئر کیا جاسکتا ہے۔

سنگل اور ڈوئل سم کے 2 ورژن صارفین کو دستیاب ہوں گے جس میں فلیش کے ساتھ 2 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ دونوں فون چین میں 30 دسمبر سے دستیاب ہوں گے جن میں سے نوکیا 800 کی قیمت 899 چینی یوآن (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ نوکیا 2720 فلپ فون کی قیمت 599 یوآن (13 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024