• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنے کا بھی ارادہ ہے'

شائع December 25, 2019
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ یہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنے کا بھی ارادہ کررہے ہیں۔

دونوں اداکار احسن خان کے شو 'بول نائٹس' میں اکٹھے جلوہ گر ہوئے، اس موقع پر انہوں نے اپنے تعلق کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کئی انکشاف کیے، جبکہ مداحوں کو فٹنس کے حوالے سے بھی کئی مشورے دیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکاروں نے شو کے دوران بتایا کہ یہ ایک دوسرے کو طویل عرصے سے پسند کرتے ہیں اور شادی بھی ضرور کریں گے۔

اس پر جب احسن نے سوال کیا کہ شادی کب تک کرنے کا ارادہ کررہے ہیں تو فریال محمود کا کہنا تھا کہ 'ابھی پتہ نہیں ایک دم ہی شادی کرلیں گے'۔

واضح رہے کہ دانیال راحیل نامور اداکار سیمی راحیل کے بیٹے اور مہرین راحیل کے بھائی ہیں۔

مزید پڑھیں: سوتیلے والد 4 سال تک 'ہراساں' کرتے رہے، فریال محمود

اپنے تعلق کا گھر والوں کو بتانے کے سوال پر دانیال راحیل کا کہنا تھا کہ 'فریال کی میری والدہ سے ملاقات ہوچکی ہے بلکہ اب تو یہ ان کی سہیلی بن گئی ہے، میری سانس تو امریکا میں رہتی ہیں البتہ میں اسکائپ پر ان سے بات کرچکا ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایک موقع پر احسن خان نے ان دونوں سے سوال کیا کہ پہلی ملاقات کب اور کہا ہوئی؟

اس پر دانیال راحیل کا کہنا تھا کہ 'پہلی ملاقات جہاز مین سفر کے دوران ہوئی تھی، ہم دونوں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لئے ترکی جارہے تھے۔ ہم 7 دن وہاں ایک ساتھ رہے، بہت زیادہ کام نہیں تھا، تو ایک ساتھ کافی وقت گزارا اور پھر ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے'۔

دوسری جانب فریال محمود کا کہنا تھا کہ دانیال ان کے لیے کھانا بھی بناتے ہیں، ناشتہ بناکر دیتے ہیں، جبکہ مہرین راحیل کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ بےحد اچھا کھانا بناتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکاروں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تعلق شروع ہونے کے تین ماہ بعد ہی پہلا جھگڑا ہوگیا تھا۔

اس حوالے سے دانیال راحیل کا کہنا تھا کہ 'ہم عید کے لیے لاہور گئے تھے، وہاں میری فیملی موجود تھی، ہم نے شاید اتنا وقت ایک ساتھ گزار لیا کہ جھگڑا ہوگیا، تب یہ بات سیکھ لی کہ تھوڑا ایک دوسرے سے دور بھی رہنا چاہیے'۔

فریال محمود نامور اداکارہ روحانی بانو کی بیٹی ہیں جبکہ وہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی کامیاب اداکارہ روحی بانو کی بھانجی ہیں۔

اپنی خالہ سے اپنے تعلق پر بات کرتے ہوئے فریال کا کہنا تھا کہ 'میری آخری ملاقات ان سے اس وقت ہوئی جب میں 16 برس کی تھی، وہ مجھ سے بےانتہا محبت کرتی تھی اور وہ چاہتی تھی کہ میری شادی ان کے بیٹے سے ہو'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے مزید بتایا کہ روحی بانو کے بیٹے کو جائیداد کے معاملے پر ہی قتل کردیا گیا تھا، ان کے خاندان میں اس طرح کے کئی مسائل پیش آئے، یہی وجہ ہے کہ سب ایک دوسرے سے دور ہی رہے۔

خیال رہے کہ فریال محمود اور دانیال راحیل دونوں ہی اداکاروں کا شمار پاکستانی انڈسٹری کے فٹ اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

فریال محمود نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جب انہوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو انہیں وزن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے بہت زیادہ وزن کم بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انٹرویو کے دوران اداکاروں نے مداحوں کو فٹ رہنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ ڈائیٹنگ کرنے کے بجائے اگر وہ ایسا کھانا کھانا شروع کریں جس سے صحت اچھی ہو تو وزن اور جلدی کم ہوتا ہے۔

دانیال راحیل کے مطابق انہوں نے بھی فاسٹنگ کی مدد سے بہت زیادہ وزن کم کیا، وہ 16 گھنٹوں تک بھوکے رہتے تھے اور اس سے ان کی صحت بھی بہت بہتر ہوئی۔

دونوں اس وقت اکٹھے ایک پروجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں جسے دانیال راحیل کی والدہ سیمی راحیل ہی بنا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024