• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بابر اعظم ٹیسٹ کیریئر کے بہترین چھٹے نمبر پر پہنچ گئے

شائع December 24, 2019 اپ ڈیٹ December 31, 2019
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دونوں میچوں میں سنچری اسکور کی— فائل فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دونوں میچوں میں سنچری اسکور کی— فائل فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کی بدولت پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ بابر اعظم بھی کیریئر کے بہترین چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور دونوں ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنا کر ایک مرتبہ پھر اپنی قابلیت کا ثبوت دیا۔

بابر دونوں میچوں میں سنچری کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں ابتدائی پانچ درجوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ویرات کوہلی پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے اور مارنس لبوشین پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اجنکیا راہانے، ڈیوڈ وارنر اور جو روٹ ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ روس ٹیلر ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے بلے باز عابد علی بھی مسلسل سنچریوں کی بدولت 62ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اسد شفیق اور کپتان اظہر علی بالترتیب 20ویں اور 26ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

باؤلنگ میں ابتدائی 10 باؤلرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس فہرست میں کوئی پاکستانی باؤلر جگہ نہیں بنا سکا۔

باؤلرز کی رینکنگ میں سرفہرست پاکستانی باؤلر محمد عباس 15ویں نمبر پر پہنچ گئے اور یاسر شاہ 22واں نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی 39 جبکہ دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے نسیم شاہ بھی 79ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانی ٹیم نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ بندی میں بھی بہتری حاصل کی ہے۔

پاکستانی ٹیم سیریز میں فتح کے ساتھ ایک درجہ ترقی اور 85 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024