• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاندار مہمان نوازی پر سری لنکن کرکٹرز اور کمنٹیٹرز پاکستان کے شکر گزار

شائع December 24, 2019
سری لنکن کپتان دمتھ کرونارتنے نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم بھی ظاہر کیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
سری لنکن کپتان دمتھ کرونارتنے نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم بھی ظاہر کیا— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سری لنکن ٹیم اور کمنٹیٹرز پاکستان کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور انہوں نے شاندار مہمان نوازی اور بہترین سیکیورٹی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کے دروازے بند ہو گئے تھے اور محدود اوورز کی کرکٹ کی بتدریج بحالی کے باوجود ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بحال نہیں ہو پا رہی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے، 200فیصد سیکیورٹی ملی، سری لنکن کپتان

تاہم سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر جرات مندی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنمے پر آمادگی ظاہر کر کے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا جس کے ذریعے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10سال کے طویل عرصے بعد واپسی ہوئی۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا لیکن کراچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔

دورے کے اختتام پر سری لنکن کپتان نے پاکستان کی مہمان نوازی اور شاندار سیکیورٹی پر شکریہ ادا کیا اور دوبارہ پاکستان آمد کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان یقینی بنانے کیلئے مداخلت کرے، اظہر علی

وطن واپس پہنچنے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اور ایس ایس اجی کمانڈوز نے جس طرح پاکستان میں ہمارا خیال رکھا اس پر ہمیں فخر ہے، پاکستان میں سیکیورٹی اور مہمان نوازی انتہائی شاندار تھی۔

انہوں نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے پر شائقین کرکٹ اور خصوصاً پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور دوبارہ پیغام دیا کہ پاکستان اب کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔

سری لنکن کرکٹرز نے بھی پاکستانی کمانڈوز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر لگاتے ہوئے پیغام میں کہا کہ شاندار مہمان نوازی اور بہترین سیکیورٹی پر پاکستان کا شکریہ۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میچ پاکستان کرکٹ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، احسان مانی

انہوں نے کہا کہ ہمارا بہت اچھے طریقے سے خیال رکھا گیا اور ہم خود کو اتنا ہی محفوظ تصور کر رہے تھے جتنا کہ دنیا کے کسی اور ملک میں تصور کرتے۔

سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ ہماری حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایس ایس جی سمیت تمام فورسز کا شکریہ اور کرونارتنے طرح پیغام دیا کہ پاکستان اب کرکٹ کے لیے محفوظ ہے۔

کمنٹیٹر رسل آرنلڈ نے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دیکھ بھال کرنے والوں کا کا شکریہ ادا کیا جبکہ کیوی کمنٹیٹر ڈینی موریسن بھی اپنے وطن نیوزی لینڈ واپسی پر خوش نظر آئے۔

اس سے قبل کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد پاکستان ٹیم نے سری لنکن ٹیم کے ڈریسنگ میں جاکر کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا

پاکستان نے اب جنوری اور فروری میں بنگلادیش کی میزبانی کرنی ہے تاہم ابھی تک بنگلہ دیش نے پاکستان ٹیم بھیجنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024