• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ننھی بچی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

شائع December 23, 2019
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

مغربی دنیا میں کرسمس کا تہوار بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور اس موقع پر تحائف بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔

کوشش کی جاتی ہے کہ اپنے پیاروں کو ایسے تحفے دیئے جائیں جو ان کے لیے اس تہوار کی خوشیاں دوبالا کردیں۔

مگر ایک باپ نے اپنی ننھی بیٹی کو جان بوجھ کر کرسمس سے چند دن پہلے مذاق میں اپنے خیال میں بدترین تحفہ دیا اور اس بچی کا ردعمل اب سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کا دل جیت چکا ہے۔

یوٹیوب اسٹار ایل جی این ڈی نے 2 سالہ بیٹی آریا کو مذاق میں ایک کیلا اچھی طرح پیک کرکے دے دیا اور ان کا خیال تھا کہ گڑیا یا چمکدار چیز نہ دیکھ کر وہ مایوس ہوگی۔

مگر ننھی بچی نے کیلے کو دیکھ کر اتنی خوشی اور جوش کا اظہار کیا کہ بس۔

والد نے اس کی ویڈیو 19 دسمبر کو یوٹیوب اور پھر ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کی جس کو اب تک لگ بھگ تین کروڑ بار دیکھا جاچکا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کو کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے کرسمس کے ایک تحفے کو جلد کھول لے۔

وہ بچی تحفے کو کھولنے کے خیال سے ہی پرجوش ہوگئی اور جب کاغذ پھاڑ کر پھل نکالا تو اس نے خوشی سے اپنے ہاتھ ہوا میں اچھالے اور پرجوش انداز میں کہا 'بنانا'۔

اس کی مسکراہٹ بہت کشادہ تھی اور کیلے کو تھام کر اس نے خوشی سے نعرے بھی لگائے۔

پھر اس نے کیلے کو اپنی ماں کو دیکر اس کا چھلکا اتارنے کا کہا تاکہ اسے کھاسکے۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ خوش ہے تو اس نے کہا 'ہاں میں خوش ہوں'۔

اور بچی کے تاثرات نے سوشل میڈیا صارف کو بھی خوش کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024