• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

متنازع شہریت قانون کےخلاف مظاہرے: مودی کی جماعت کو ریاستی انتخابات میں شکست

شائع December 23, 2019
نریندر مودی کی جماعت کو یہ نقصان ملک کی کئی ریاستوں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے دوران ملا — فائل فوٹو / رائٹرز
نریندر مودی کی جماعت کو یہ نقصان ملک کی کئی ریاستوں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے دوران ملا — فائل فوٹو / رائٹرز

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو متنازع شہریت قانون کے بعد پہلا انتخابی جھٹکا لگ گیا اور مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق جھاڑکھنڈ کے ریاستی انتخابات میں مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس اور ریاستی جماعت کے اتحاد نے میدان مار لیا۔

ریاستی جماعت جھاڑکھنڈ مُکتی مورچا پارٹی کے قائد ہیمَنت سورِن نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کہا کہ وہ یہ فتح جھاڑکھنڈ کے عوام کے نام کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس اور ریاستی جماعت کے اتحاد نے ریاستی انتخابات میں 47 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ متنازع شہریت قانون اور کشمیر کے معاملے پر سخت تنقید کی شکار 'بی جے پی' 25 نشستوں پر کامیابی سمیٹ سکی۔

مزید پڑھیں: بھارت: متنازع شہریت قانون کےخلاف پُرتشدد مظاہرے جاری، 14 افراد ہلاک

بی جے پی کو یہ نقصان ملک کی کئی ریاستوں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے دوران ملا، ناقدین اس قانون کو مسلمانوں سے امتیازی سلوک قرار دے رہے ہیں جس کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی شکست نے بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کو نئی طاقت بخشی ہیں جن میں سے کئی متنازع شہریت بل کے خلاف آواز بھی اٹھا رہی ہیں۔

تاہم نریندر مودی کی حکومت کا اصرار ہے کہ اس قانون سے افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے 2015 سے پہلے آنے والے غیر مسلم اقلیت کے لوگوں کو شہریت کے ذریعے مدد ملے گی۔

اسی سلسلے میں بی جے پی نے طاقت کا مظاہرہ کرنے اور متنازع قانون کی حمایت میں کولکتہ میں احتجاج بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’متنازع شہریت قانون‘ پر بولی وڈ شخصیات بول پڑیں

احتجاج سے خطاب کے دوران بی جے پی کے رہنما جَگت پرکاش نَدا کا کہنا تھا کہ 'آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بنگال نریندر مودی کے ساتھ کھڑا ہے اور وہاں شہریت قانون کو سراہا جارہا ہے۔'

اسی روز اس قانون اور مودی حکومت کی ملک بھر میں شہریوں کے رجسٹریشن کے عمل کی تجویز کے مخالف گروپوں اور جماعتوں نے جنوبی شہروں بنگلور اور چنائی، دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست آسام میں احتجاج کیا۔

آسام میں متنازع قانون کے خلاف 10 دسمبر سے کبھی پرتشدد اور پرامن مظاہرے جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024