• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے، 200فیصد سیکیورٹی ملی، سری لنکن کپتان

شائع December 23, 2019 اپ ڈیٹ December 29, 2019
سری لنکن ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کے دورے کا مشورہ دیا— فوٹو: اے ایف پی
سری لنکن ٹیم کے کپتان دمتھ کرونارتنے نے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کے دورے کا مشورہ دیا— فوٹو: اے ایف پی

کراچی: سری لنکن ٹیم کے کپتان دمتھ کرونا رتنے نے پاکستان کرکٹ سیریز کی میزبانی کے لیے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سری لنکن کھلاڑیوں کو 200 فیصد سیکیورٹی ملی۔

کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ پہلی اننگز میں 80 رنز کی برتری حاصل ہونے کے بعد ہم نے کچھ تجربات کیے جس کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیت لی

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں پاکستان کو آغاز میں اچھی پارٹنرشپ ملی اور ہم ابتدا میں وکٹ نہ لے سکے جس کے بعد میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، عابد علی کی بیٹنگ نے کافی متاثر کیا، ہم نے اسے پہلے دیکھا نہیں تھا اس لیے پلان نہیں کر سکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی سنچری کافی شاندار تھی، اس نے اطمینان سے کھیلا جبکہ عابد نے نئی گیند سے شاندار کھیلا جو ایک مشکل ٹاسک تھا۔

دمتھ کرونارتنے نے قومی ٹیم نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے میچیور کرکٹ کھیلی، اس نے 16 سال کی عمر میں تجربے کار فاسٹ باﺅلر کی طرح باﺅلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان یقینی بنانے کیلئے مداخلت کرے، اظہر علی

پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستان میں 200 فیصد سیکیورٹی ملی، ہم کافی خوش ہیں، پاکستانی فینز نے بھی بہت سپورٹ کیا۔

دموتھ کرونارتنے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کے لیے محفوظ ملک ہے اور دیگر ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے ساتھ ہی ملک میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی کامیابی سے واپسی ہوئی تھی اور پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت کر اس موقع کو یادگار بنا لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024