• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

شائع December 22, 2019 اپ ڈیٹ December 23, 2019
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کردی—فوٹو:بشکریہ دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کردی—فوٹو:بشکریہ دفترخارجہ

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ‘میڈیا کے ایک حلقے میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے لیے ویزا سے متعلق تبدیلیوں کی رپورٹس گردش کر رہی تھیں جو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستانی ہائی کمیشن بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے رہائشیوں کو حکومت کی ویزا پالیسی اور پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ معاہدوں کے مطابق ویزا جاری کر رہا ہے’۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی’۔

میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بھی 5 اگست کے بعد انسانی حقوق کی صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے خطے کے رہائیشیوں کی ویزے کی درخواستوں پر اقدامات کررہا ہے’۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ ‘مقبوضہ جموں کشمیر کے ویزا درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن تمام کوششیں کررہا ہے، مکمل دستاویزات اور ضروریات کو پورا کرنے والوں کو جلد سے جلد ویزا جاری کیا جاتا ہے’۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024