• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو نیشنل اسٹیڈیم میں شیلڈز پیش کیں

شائع December 22, 2019 اپ ڈیٹ December 26, 2019
کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرز نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی
کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹرز نے اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کیا— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ کے ذریعے شہر قائد میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس موقع پر کراچی کے سابق کرکٹرز کو نیشنل اسٹیڈیم میں مدعو کر کے انہیں خصوصی شیلڈز پیش کیں۔

کراچی میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے دن شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور شاندار کھیل پیش کرنے والے پاکستان کرکٹرز کو دل کھول کر داد دی۔

شہر قائد میں 10سال کے طویل عرصے کے عبد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے یادگار موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں شہر قائد سے تعلق رکھنے والے نامور سابق اور موجودہ کرکٹرز کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم مدعو کیا۔

سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد، وکٹ کیپر بلے باز معین خان، سلیم یوسف، راشد خان، توصیف احمد، وسیم باری، محمود حامد، غلام علی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی اتوار کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کو ملکی کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی شیلڈز بھی پیش کیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کرکٹرز کو شیلڈ پیش کی اور پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی سی بی کی جانب سے سابق کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین اقدام ہے، میرے خیال میں پہلی بار ایسا ہورہا ہے، سب سابق کھلاڑیوں کو بلایا جارہا ہے۔ یہ بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے۔

ان سابق اسٹارز نے نے گراؤنڈ کا چکرلگایا اور پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بنوانے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024