• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منشا پاشا اور جبران ناصر نے منگنی کرلی

شائع December 22, 2019 اپ ڈیٹ December 23, 2019
دونوں کی منگنی کی تقریب میں قریبی افراد نے بھی شرکت کی—فوٹو: فیس بک
دونوں کی منگنی کی تقریب میں قریبی افراد نے بھی شرکت کی—فوٹو: فیس بک

معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کی منگنی سے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہوئی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 22 دسمبر کو دونوں منگنی کرلیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور اب دونوں 22 دسمبر کو منگنی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی تقریب کا ایک کارڈ بھی وائرل ہوا تھا، جس کے بعد اداکارہ منشا پاشا کے مینیجر نے بھی ڈان امیجز سے بات کے دوران اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اداکارہ 2019 کے اختتام سے قبل منگنی کرلیں گی، تاہم انہوں نے 22 دسمبر کو منگنی کرنے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منشا پاشا اور جبران ناصر منگنی کررہے ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی منگنی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد منشا پاشا اور جبران ناصر نے بھی کوئی بیان نہیں دیا تھا اور نہ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کی تھی لیکن اب انہوں نے اپنی منگنی کی تصدیق کردی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ منشا پاشا نے خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی، جبکہ جبران ناصر کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تقریب میں دونوں کے قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی—فوتو: فیس بک
تقریب میں دونوں کے قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی—فوتو: فیس بک

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں کی منگنی کی تصاویر میں سماجی کارکن جبران ناصر کو روایتی سفید لباس اور اجرک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جب کہ منشا پاشا نے ہلکے گلابی رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے۔

دونوں کی منگنی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے جب کہ منگنی کے بعد دونوں کی جانب سے مہمانوں کے ساتھ کھچوائی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.

خیال رہے کہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے تعلقات کی خبریں گزشتہ سال اس وقت سامنے آئی تھیں جب ان دونوں نے اداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی میں اکٹھے شرکت کی تھی۔

مہندی کی تقریب میں ان دونوں نے بولی وڈ کے گانے 'دلبر' پر بھی رقص کیا تھا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

منشا پاشا نے خود بھی دلہا، دلہن کے ہمراہ اپنی اور جبران ناصر کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔

اس سے قبل رواں سال جبران ناصر، منشا پاشا کی فلم 'لال کبوتر' کے پریمیئر کی تقریب کا بھی حصہ بنے تھے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس موقع کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں وہ منشا کے ساتھ ساتھ فلم کی دیگر ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

جبران ناصر نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کی تعریف کرتے ہوئے منشا کو ان کے کام پر سراہا بھی تھا۔

منشا پاشا کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم لال کبوتر کامیاب ثابت ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
منشا پاشا کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم لال کبوتر کامیاب ثابت ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024