• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حارث رؤف کی آسٹریلین بگ بیش لیگ میں تباہ کن باؤلنگ

شائع December 22, 2019 اپ ڈیٹ December 26, 2019
حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 27رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی
حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 27رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش کے دوسرے ہی میچ میں اپنی دھاک بٹھا دی اور میچ وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے تیز رفتار فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی عمدہ باؤلنگ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

آسٹریلین بگ بیش کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کے انجری کا شکار ہوئے تو انہوں نے پاکستان کے حارث رؤف کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔

حارث نے بگ بیش میں اپنے پہلے ہی میچ میں متاثر کن کھیل پیش کرتے ہوئے 20رنز عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے میچ میں اعتماد ملنے کے بعد دوسرے میچ میں فاسٹ باؤلر مزید نکھر کر سامنے آئے اور تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

مو میں کھیلے گئے میچ میں میلبرن اسٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارکس اسٹوئنس کی ناقابل شکست 81رنز کی اننگز کی بدولت 4وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ہوبارٹ پریکینز کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 111رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کا سہرا حارث رؤف کے سر گیا جنہوں نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 27رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ باؤلر کو ان کی عمدہ کارکردگی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حارث رؤف اب تک لیگ میں سب سے زیادہ 7وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں۔

میچ کے بعد حارث رؤف نے اس یادگار گیند کو اسٹیڈیم میں سیکیورٹی پر مامور ایک بھارتی شہری کو گفٹ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024