• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سری لنکا کیخلاف 4سنچریاں، پاکستانی بلے بازوں نے تاریخ رقم کردی

شائع December 22, 2019
شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کی— تصاویر: اے پی/ اے ایف پی
شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کی— تصاویر: اے پی/ اے ایف پی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار بلے بازوں کی سنچریوں کی بدولت ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 191رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اس کے جواب میں سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 271رنز بنا کر 80رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آتی تھی لیکن پاکستانی بلے بازوں نے توقعات کے برخلاف تمام تر خدشات کو غلط ثابت کردیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنرز شان مسعود اور عابد علی نے شاندار سنچریاں اسکور کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا جس کے بعد کپتان اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔

اس کے ساتھ ہی میچ میں پاکستان کے ابتدائی چار بلے بازوں شان مسعود، عابد علی، اظہر علی اور بابر اعظم نے سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

یہ کرکٹ کی تقریباً ڈیڑھ سو سال طویل تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چاروں بلے بازوں نے سنچری اسکور کی ہو جبکہ پاکستان کرکٹ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

یہ کارنامہ سب سے پہلے بھارتی ٹیم نے 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف انجام دیا تھا جس کے بعد سے کوئی اور ٹیم یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکی تھی تاہم پاکستان نے 12سال بعد دوبارہ یہ کارنامہ انجام دے دیا۔

بھارت کی جانب سے مذکورہ میچ میں دنیش کارتھک، وسیم جعفر، راہول ڈراوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem ru rehman Dec 22, 2019 06:16pm
Please mention , this is the first time in history that 4 top order batsmen made centuries in 3rd Innings of any Test Match

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024