جاوید آفریدی کی ترک صدر سے ملاقات، پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور انہیں پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ترک صدر طیب اردوان سے جنیوا میں ملاقات کی اور اور انہیں پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
جاوید آفریدی نے طیب اردوان کو زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی اور ترکی کی نیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں اور کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ترکی کے 2 کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین بھی پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود تھے۔