• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

2019 میں یوٹیوب پر کمائی میں 8 سالہ بچہ سب سے آگے

شائع December 20, 2019
امریکا کے 8 سالہ بچے نے ایک سال میں 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے—اسکرین شاٹ یوٹیوب
امریکا کے 8 سالہ بچے نے ایک سال میں 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کمائے—اسکرین شاٹ یوٹیوب

معروف اقتصادی امریکی جریدے ’فوربز‘ نے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ پر ایک سال میں ریکارڈ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق یکم جون 2018 سے یکم جون 2019 تک یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد کے 10 چینلز نے مجموعی طور پر 16 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کمائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں کوئی عمر رسیدہ یا نوجوان شخص نہیں بلکہ ایک 8 سال بچہ ہے جس نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 40 لاکھ امریکی ڈالر زیادہ کمائے۔

’فوربز‘ نے صرف افراد کے یوٹیوب چینلز کی فہرست جاری کی ہے اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 کانٹینٹ کریئٹر میں کوئی بھی جنوبی ایشین چینل نہیں۔

سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 8 سالہ بچے ریان کجی کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ تیسرے نمبر پر کمائی کرنے والی 5 سالہ بچی کا تعلق روس سے ہے۔

دوسرے نمبر پر کمائی کرنے والا چینل 30 سال کی عمر کے چند کلاس فیلوز کا چینل ہے جنہوں نے امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران چینل بنایا۔

10 - ونوس گیمنگ - کینیڈا - ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر (پاکستانی سوا ارب روپے سے زائد)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

09 - ڈینیئل مڈلٹن - برطانیہ - ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر (پاکستانی ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

08 - مارک فچ بش - امریکا - ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر (پاکستانی ڈیڑھ ارب روپے کے قریب)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

07 - پیوڈی پائے - سویڈن - ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر (پاکستانی ڈیڑھ ارب روپے کے قریب)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

06 - پریسٹن ارسمنٹ - امریکا - ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر (پاکستانی ایک ارب 70 لاکھ روپے کے قریب)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

05 - جیفری اسٹار - امریکا - ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر (پاکستانی سوا دو ارب روپے کے قریب)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

04 رٹ اینڈ لنک - امریکا - ایک کروڑ 75 لاکھ (پاکستانی سوا دو ارب روپے سے زائد)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

03 - انستاسیا ردزنکسیا - روس - ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر ( پاکستانی ڈھائی ارب روپے سے زائد)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

02 - ڈیوڈ پرفیکٹ - امریکا - 2 کروڑ ڈالر (پاکستانی تین ارب روپے تک)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

01 - ریان کجی - امریکا - 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر (4 ارب پاکستانی روپے سے زائد)

—اسکرین شاٹ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024