• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 2 افراد جاں بحق

شائع December 20, 2019
پاک فوج نے شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، ترجمان پاک فوج — فائل فوٹو / اے ایف پی
پاک فوج نے شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، ترجمان پاک فوج — فائل فوٹو / اے ایف پی

آزاد جموں و کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارت کی اشتعال انگیزی سے جاں بحق افراد کی شناخت 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید کے نام سے ہوئی، دونوں گاؤں لیسوا کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ 'پاک فوج نے شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے فائرنگ کرنے والی بھارتی پوسٹ کو نقصان پہنچا۔'

تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد بھارتی فوجی اپنی پوسٹ سے ہلاک و زخمیوں کو بازیاب کرتے دیکھے گئے۔'

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ اس کے آرمی چیف جنرل بپن راوت کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'ایل او سی پر صورتحال کسی بھی وقت کشیدہ ہو سکتی ہے۔'

اٹھ مقام میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر اختر ایوب نے ڈان بتایا کہ 'پہلے دونوں اطراف کی ایک دوسرے کی پوسٹوں کو ہدف بنایا جارہا ہے لیکن سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد بھارتی فوج نے شہری آبادی والے علاقوں میں گولے داغنے شروع کردیے۔'

انہوں نے کہا کہ لیسوا گاؤں میں دو سے تین مارٹر گولے گرے جس سے 3 شہری شہریار، نوید اور کومل زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ تینوں زخمیوں کو قریبی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شہریار دم توڑ گیا جبکہ نوید کی موت مظفر آباد لے جانے کے دوران راستے میں واقع ہوئی۔

علاقے کے پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ بھارتی شیلنگ کی وجہ سے مرکزی روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی تاکہ مزید نقصان نہ ہو، تاہم مغرب کے بعد راستے کھول دیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024