• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انسٹاگرام اسٹوری میں اب متعدد تصاویر پوسٹ کرنا ممکن

شائع December 19, 2019
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اگر آپ انسٹاگرام میں اسٹوریز فیچر کو استعمال کرنے کے عادی ہیں تو اب آپ اس میں ایک اسکرین میں بیک وقت کئی تصاویر بھی پوسٹ کرسکیں گے۔

لے آﺅٹ نامی یہ فیچر بدھ کو دنیا بھر میں متعارف کرایا گیا اور اس کے ذریعے انسٹاگرام اسٹوری کی ایک سلائیڈ پر 6 تصاویر کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

پہلے ایک اسٹوری سلائیڈ پر ایک ہی تصویر کو پوسٹ کیا جاسکتا تھا اور یہ نیا اضافہ ممکنہ طور پر صارفین کو پسند آئے گا۔

اس کے لیے تھرڈ پارٹی اسٹوری ایڈیٹنگ ایپس سے مدد لی جاسکتی تھی اور انسٹاگرام میں پہلے ایک تصویر کو گیلری سے کاپی کرکے ٹیکسٹ باکس پر پیسٹ کرنے کی ٹرک بھی آزمائی جاسکتی تھی، مگر اب یہ کام زیادہ آسان ہوگیا ہے۔

یہ فیچر انسٹاگرام اسٹوری میں ایک سلائیڈ پر کئی تصاویر پوسٹ کرنے میں مدد دینے والی تھرڈ پارٹی ایپس کو نقصان پہنچائے گا بالکل اسی طرح جیسے انسٹاگرام گرام کے بوم رینگ فیچر نے جی آئی ایف بنانے والی ایپس کو بیکار کردیا تھا۔

انسٹاگرام کی جانب سے اسٹوریز کے لیے مسلسل نئے فیچرز بنائے جارہے ہیں خصوصاً نئے کریٹیر موڈ کے لیے، جو لوگوں کو تصاویر سے ہٹ کر بھی مواد بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اس میں ٹائپنگ موڈ ہے، بات چیت کے لیے ٹیمپلیٹس، تھرو بیک پوسٹس سمیت متعدد آپشنز موجود ہیں۔

یہ کریٹیر موڈ اکتوبر میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں متعدد اضافے ہوچکے ہیں، اور اب بھی انسٹاگرام کی جانب سے اس کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024