• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع

شائع December 17, 2019 اپ ڈیٹ December 22, 2019
دوسرے ٹیسٹ میچ میں عثمان شنواری کی شرکت مشکوک ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
دوسرے ٹیسٹ میچ میں عثمان شنواری کی شرکت مشکوک ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 19دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے پاکستان میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تاہم یہ ٹیسٹ میچ بارش کے سبب ڈرا ہو گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 19دسمبر سے کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستانی ٹیم میں کم از کم ایک تبدیلی متوقع ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے عثمان شنواری بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں جس کی وجہ سے ان کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

اگر عثمان شنواری دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر پاتے تو ان کی جگہ یاسر شاہ کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024