• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انسٹاگرام میں صارفین کے تحفظ کیلئے ایک اور فیچر متعارف

شائع December 16, 2019
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں صارفین کو آن لائن بدزبانی اور دھمکیوں سے بچانے کے لیے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

اب انسٹاگرام میں صارفین کو اس وقت خبردار کیا جائے گا جب اسے لگے گا کہ فوٹو یا ویڈیو پوسٹ کا کیپشن قابل اعتراض ہے۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی تحریر کو خیال سے لکھ کر پوسٹ کرنے کا موقع دینا ہے تاکہ وہ دیگر افراد کی بدزبانی کا شکار نہ ہوسکیں۔

یہ رواں سال متعارف کرائے جانے والے کمنٹس میں الفاظ کے انتخاب سے خبردار کرنے والے فیچر سے ملتا جلتا ہے۔

وہ فیچر لوگوں کو منفی کمنٹ سے روکتا تو نہیں مگر اسے پوسٹ کرنے سے قبل دوبارہ سوچنے کا ضرور کہتا ہے۔

منفی کمنٹ پر صارف کے سامنے یہ جملے آتے ہیں 'کیا آپ اسے پوسٹ کرنا چاہتے ہیں؟ ہم لوگوں سے کمنٹ پر دوبارہ سوچنے کا کہہ رہے ہیں کیونکہ اس طرح کے کمنٹس رپورٹ ہوتے رہتے ہیں'۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس فیچر کے نتائج کافی حوصلہ بخش رہے تھے۔

انسٹاگرام کے مطابق اس نئے فیچر اور پہلے والے فیچر کے لیے آرٹی فیشل ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جاتا ہے، جو صارف کو کیپشن کی زبان سے کبردار کرتا ہے اور صارف کو دوبارہ سوچ کر زیادہ بہتر تحریر پوسٹ کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ صارف کو ممکنہ خراب زبان والے کیپشن سے آگاہ ضرور کیا جاتا ہے مگر وہ اسے پوسٹ کرسکتا ہے، تاہم اگر وہ ایپ کے اصول و ضوابط کے خلاف ہو تو اسے کمپنی کی جانب سے ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024