• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

شائع December 15, 2019
پہلا ایوارڈ شو آئندہ سال فروری میں دبئی میں ہوگا—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام/ ٹوئٹر
پہلا ایوارڈ شو آئندہ سال فروری میں دبئی میں ہوگا—فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام/ ٹوئٹر

رواں برس نومبر میں اعلان کیا گیا تھا کہ آئندہ سال فروری میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پہلے ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کی تقریب منعقعد ہوگی۔

اور اب اس پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم، ٹی وی و سوشل میڈیا ایوارڈز کی نامزدگیاں بھی سامنے آگئیں۔

پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کی تقریب 7 فروری 2020 میں دبئی کے معروف کوکا کولا ارینا میں ہوگی، جہاں پاکستانی ستارے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کہاں منعقد ہوگی؟

پہلی ایوارڈ تقریب میں پاکستانی کی تمام سپر اسٹار ڈرامہ و فلم اداکارائیں جہاں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی، وہیں معروف ہیروز بھی شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔

—فوٹو: مصالحہ
—فوٹو: مصالحہ

دبئی کی شوبز ویب سائٹ ’مصالحہ‘ کے مطابق پیسا جیوری نے پہلے ایوارڈ شو کے لیے 25 کیٹگیریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے پہلے شو کے لیے ’بہترین ٹی وی پلے، بہترین ٹی وی لکھاری، بہترین ٹی وی اداکارہ، بہترین ٹی وی اداکار، سال کا بہترین گانا، بہترین ٹی وی ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک، بیسٹن کرٹک ایکٹر، بیسٹ کرٹک ایکٹریس، بہترین کامیڈی اداکار، بہترین کامیڈی اداکارہ، لائف اچیومنٹ ایوارڈز (میل)، لائف اچیومنٹ ایوارڈز (فیمیل)، بیسٹ فلم، بہترین مرکزی اداکار، بہترین مرکزی اداکارہ، بہترین معاون اداکار، بہترین معاون اداکارہ، بیسٹ سائنامٹوگرافر، بہترین ڈائریکٹر، بہترین میوزک، بیسٹ ماڈل مرد، بیسٹ ماڈلز، بیسٹ ڈیزائنر، بیسٹ بلاگر، بیسٹ ویلاگر اور بیسٹ یوٹیوبر‘ کی کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے لیے پہلے لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے اداکارہ بابرہ شریف، انجم، شبنم، ندیم، مصطفیٰ قریشی، بشریٰ انصاری، عابدہ پروین، غلام علی اور عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو نامزد کیا گیا ہے۔

پہلی ایوارڈ تقریب میں عروہ حسین، حریم فاروق، مومنہ مستحسن، ایمان علی، آئمہ بیگ، مصطفیٰ خان، فرحان سعید، جاوید شیخ اور عدنان صدیقی سمیت دیگر اداکار پرفارمنس بھی کریں گے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ میں نامزد ہونے والے اداکاروں سمیت دیگر اداکار بھی شرکت کریں گے۔

—فوٹو: پیسا انسٹاگرام
—فوٹو: پیسا انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024