• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سری لنکا کیخلاف عابد اور بابر کی سنچری، راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا

شائع December 15, 2019
عابد علی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کردی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
عابد علی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر بھی سنچری اسکور کر کے تاریخ رقم کردی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں عابد علی اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکور کر کے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کو یادگار بنا دیا لیکن بارش کے سبب میچ ڈرا ہو گیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی۔

میچ کے پانچویں روز سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا اور دلرووان پریرا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 282 رنز سے کیا اور اسکور میں مزید 26 رنز کے اضافے کے بعد سری لنکن کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔

سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا 102 اور دلرووان پریرا 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان دیموتھ کرونارتنے نے 59 اور اوشادا فرنینڈو نے 40 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو دو، جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز شروع کی تو شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

3رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے کپتان اظہر علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 87رنز کی شراکت قائم کی، اظہر 36رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

عابد علی نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور ڈیبیو پر نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کے ہمراہ بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرا کی جانب گامزن میچ میں اچھی بیٹنگ پریکٹس کی۔

پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے عابد نے بھرپور اعتماد کا ثبوت دیتے ہوئے ون ڈے پر ڈیبیو کے بعد اب پہلی ٹیسٹ اننگز میں بھی سنچری جڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔

دوسری جانب بابر اعظم بھی سنچری کی جانب گامزن ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب تک 125رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں، پاکستان نے اب تک دو وکٹکے نقصان پر 215رنز بنائے ہیں، عابد علی 102 اور بابر 74رنز پر کھیل رہے ہیں۔

عابد علی کے بعد بابر اعظم نے بھی ساتھی بلے باز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سنچری اسکور کی اور اگلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھرپور میچ پریکٹس کی۔

بابر اعظم کی سنچری کی تکمیل کے بعد ساتھ ہی امپائرز نے دونوں کپتانوں کی باہمی رضامندی سے میچ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا پر منتج ہوا۔

جب میچ ختم ہوا تو پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 252رنز بنائے تھے اور اسے سری لنکا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 56رنز درکار تھے۔

پاکستان کی جانب سے عابد نے 201 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 109رنز اسکور کیے جبکہ بابر اعظم نے بھی 102رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیبیو پر سنچری بنانے والے بلے باز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ میچ کے تین دن مسلسل بارش کے سبب کھیل تقریباً نہ ہو سکا اور دونوں ٹیمیں میچ میں اپنی ایک بھی اننگز مکمل نہ کر سکیں۔

میچ کے پہلے دن بارش اور خراب روشنی کے سبب صرف 68.1اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس کے بعد اگلے دن بھی صرف 18اوورز ہی شائقین کو کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا۔

میچ کے تیسرے دن بھی چند اوورز ہی بارش نے کھیل کی اجازت دی جبکہ چوتھے دن تو سرے سے ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستانی ٹیم: میں کپتان اظہر علی کے علاوہ حارث سہیل، عابدعلی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمدرضوان، محمدعباس، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم: میں پہلے ٹیسٹ میچ میں نروشن ڈک ویلا، دھننجیا ڈی سلوا، دلروان پریرا، وشوا فرنینڈو، کاسون راجیتھا، لہرو کمارا، دیموتھ کرونارتنے، اوشادافرنینڈو، کوشال مینڈس، اینجلو میتھیوز اور دنیش چندیمل سری لنکن ٹیم میں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024