• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مائیکرو سافٹ کا نیا ایکس باکس سیریز ایکس گیم کنسول متعارف

شائع December 13, 2019
ایکس باکس سیریز ایکس — فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
ایکس باکس سیریز ایکس — فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مائیکرو سافٹ نے اپنے گیم کنسول ایکس باکس کے نئے ورژن کو متعارف کرادیا ہے۔

ایکس باکس سیریز ایکس نامی یہ کنسول اگلے سال کی آخری سہ ماہی میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور جمعرات کو دی گیم ایوارڈز میں اسے متعارف کراتے ہوئے پہلی جھلک پیش کی گئی۔

کمپنی کی جانب سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں مگر مائیکروسافٹ کے پاس پورا سال ہے جس میں فیچرز شیئر ہوں گے، مگر یہ کنسول دیکھنے میں ایک گیمنگ پی سی جیسا ہے۔

اس کنسول میں ڈسک ڈرائیو موجود ہے جس کا مطلب ہے کہ ڈسک پر چلنے والی گیمز ایکس باکس سیریز ایکس سے کہیں دور نہیں جارہیں۔

اسی طرح ایکس باکس کنٹرولر کا ڈیزائن بھی زیادہ تبدیل نہیں ہوا اور دائیں جانب ایک نیا بٹن اور ڈائریکشنل پیڈ کا اضافہ ہی نظر آرہا ہے۔

اس کنسول کے لیے تیار کی جانے والی گیمز کا بھی ٹریلر کمپنی کی جانب سے جاری کیا گیا جو آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اس سے پہلے سونی نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ اس کا نیا پلے اسٹیشن 5 2020 کے آخر میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ پلے اسٹیشن 5 کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار رمبل ٹیکنالوجی کی جگہ نئی ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی کو دی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024