• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ڈراما 'عہد وفا' کے گلزار حسین کون ہیں؟

شائع December 14, 2019
ڈرامے میں گلزار حسین ایک سین میں مسکراتے ہوئے — اسکرین شاٹ
ڈرامے میں گلزار حسین ایک سین میں مسکراتے ہوئے — اسکرین شاٹ

اگر اس وقت ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کی بات کی جائے تو 'عہد وفا' کا نام بیشتر افراد کے ذہن میں سب سے پہلے آئے گا۔

4 دوستوں کی زندگی پر بننے والا یہ ڈراما پہلی قسط سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شاہ زین (عثمان خالد بٹ)، شہریار (احمد علی اکبر)، سعد (احد رضا میر) اور شارق (وہاج علی) کے کرداروں نے مسحور کر رکھا ہے۔

مگر ڈرامے کا ایک کردار ایسا بھی ہے جو اس کا حصہ تو کچھ اقساط کے بعد بنا مگر پہلے سین سے ہی وہ چھا گیا۔

یہاں بات ہورہی بستی ملوک، ڈیرہ غازی خان کے کیڈٹ گلزار حسین کی، جن کے چرچے پہلے سین سے ہی سوشل میڈیا پر ہو رہے ہیں اور حیران کن طور پر دیگر اداکاروں کے مقابلے انہیں زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

یہ کردار عدنان صمد خان نے نبھایا ہے جبکہ ہم نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہی ہے تاہم وہ تحصیل تونسہ شریف کی بستی گاڈی جنوبی سے تعلق رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدنان صمد خان جو اپنی بستی کے باعث عدنان گاڈی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، وہ بچپن سے ہی اداکاری کے شوقین تھے اور انہوں نے کوٹ ادو کے پنجاب کالج سے ایف ایس سی کرنے کے بعد نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) سے پرفارمنگ آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

نوجوان اداکار کراچی میں سینئر اداکار طلعت حسین کی اکیڈمی سے اداکاری کی تربیت بھی لے رہے ہیں اور وہاں سے ہی انہیں عہد وفا ڈرامے کے لیے منتخب بھی کیا گیا، جس کی وجہ ممکنہ طور پر ان کا سرائیکی لب و لہجے پر عبور ہونا ہے۔

اس کردار کے لیے ایسے ہی ایک کیڈٹ نوجوان کی ضرورت تھی جو سرائیکی پر عبور رکھتا ہو اور عدنان صمد کی بے ساختہ اداکاری نے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرلی ہے۔

جس طرح عدنان صمد خان اپنے کردار کو ادا کر رہے ہیں وہ عموماً دیکھنے میں نہیں آتا، اداکاری سے ہٹ کر بھی گلزار کے طور پر سیکھنے اور اس کی شخصیت کو بہتر بنانے میں وہ متاثر کن ثابت ہوئے ہیں، جیسے سیلوٹ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد اس میں کامیابی حاصل کرنا۔

ڈرامے میں ایک سین کے دوران ان کے کردار کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پاک فوج میں اعزازی تلوار حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع صرف فوجیوں کے بچوں تک محدود نہیں بلکہ ہر باصلاحیت نوجوان ایسا کرسکتا ہے۔

اسی سین میں ایک بزرگ جوڑے کی تصویر بھی دکھائی گئی جو بعد میں وائرل بھی ہوئی جس کی وجہ اس جوڑے کی دلوں کو چھو لینے والی اصل داستان تھی۔

یہی وجہ ہے کہ ہر ہفتے ہی ان کے مختلف سین اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں، جن میں سے کچھ نیچے دیکھے بھی جاسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024