• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اب کسی بھی زبان میں بات کرنا گوگل اسسٹنٹ سے ممکن

شائع December 12, 2019
یہ فیچر آج سے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف ہوا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ فیچر آج سے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف ہوا ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

اب کوئی میسجنگ یا چیٹنگ ایپ ہو یا روزمرہ کی زندگی، آپ کو بات چیت کے دوران دوسرے کی زبان نہ بھی آتی ہو تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آپ کو بس گوگل کے اس بہترین فیچر کو استعمال کرنا ہوگا۔

درحقیقت گوگل کے اس فیچر کی بدولت بیشتر افراد تو کوئی دوسری زبان سیکھنے کی زحمت ہی نہیں کریں گے کیونکہ زندگی کے ہر شعبے میں مدد کے لیے گوگل ہے نا۔

گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اپنے ڈیجیٹل اسسٹنٹ میں انٹرپریٹر موڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو آپ کے فون میں رئیل ٹائم میں زبانوں کا ترجمہ کرے گا۔

یہ بہترین فیچر آج سے لوگوں کے لیے متعارف ہونا شروع ہوا ہے جو بالکل نیا بھی نہیں کیونکہ یہ گوگل نیسٹ ہب میں پہلے رواں سال جنوری میں متعارف ہوا تھا۔

اسی طرح گوگل ہوم اور گوگل ہوم منی میں بھی یہ موجود ہے مگر یہ ایسی ڈیوائسز ہیں جو ہر ملک میں دستیاب نہیں تو اب کمپنی نے اسے اسمارٹ فونز کا حصہ بنادیا ہے۔

اور اب کسی زبان کا ترجمہ کرنے کے لیے کوئی اور ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوگل اسسٹنٹ ایپ میں اس موڈ کو شامل کردیا گیا ہے۔

بس آپ کو یہ کہنا ہے کہ ہے گوگل بی مائی اسپینش ٹرانسلیٹر یا ہے گوگل ہیپ می اسپیک رشین اور پھر بات شروع کردیں۔

آپ اور جس سے آپ بات کررہے ہوں گے، وہ فون میں اس ترجمے کو دیکھ اور سن سکیں گے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

انٹرپریٹر موڈ 44 زبانوں کو سپورٹ کرے گا جن میں عربی، بنگالی، برمی، کمبوڈین، چیک، ڈینش، ڈچ، انگلش، جرمن، اردو اور دیگر زبانیں شامل ہیں، جن کی فہرست اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔

بات چیت کے مطابق گوگل اسسٹنٹ کی جانب سے چند اسمارٹ رئیپلائیز کا مشورہ بھی دیا جائے گا تاکہ فوری جواب دیا جاسکے اور آپ کو تلفظ کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان بھی نہیں ہونا پڑے گا۔

یہ فیچر مختلف کمیونیکشن موڈز صارفین کو فراہم کرے گا تو فون اسپیکر پر ترجمے کو سننے کی بجائے آپ کی بورڈ پر ٹائپ یا اپنی پسند کے مطابق آپشن کا انتخاب مینوئلی کرسکیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر جمعرات سے اسمارٹ فونز میں متعارف ہونا شروع ہوا ہے اور بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024