• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سری لنکا سے سیریز: یاسر شاہ کو قومی ٹیم کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا

شائع December 12, 2019 اپ ڈیٹ December 13, 2019
یاسر شاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن باؤلنگ کسنلٹنٹ مشتاق احمد کے ہمراہ کام کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
یاسر شاہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن باؤلنگ کسنلٹنٹ مشتاق احمد کے ہمراہ کام کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے گئے یاسر شاہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے اور وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مشتاق احمد کے ساتھ اپنی باؤلنگ پر کام کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے ملک میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی۔

تاہم ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا یہ یادگار لمحہ یاسر شاہ کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے انہیں پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کردیا۔

یاسر شاہ کو فائنل الیون سے ڈراپ کرنے پر سابق کرکٹرز اور ماہرین نے حیرانی کا اظہار کیا جہاں پاکستان ابرآلود موسم میں چاروں فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترا۔

پہلے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد یاسر شاہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے اور وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مشتاق احمد کے ہمراہ کام کریں گے۔

یاسر شاہ کو حالیہ عرصے کے دوران اپنی باؤلنگ میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور دورہ آسٹریلیا میں بلے سے سنچری اسکور کرنے والے اسپنر باؤلنگ میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئے جہاں وہ 402 رنز کے عوض صرف 4 وکٹیں لے سکے۔

اسی ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے انہیں ٹیم سے ریلیز کردیا ہے اور وہ گزشتہ ہفتے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کا عہدہ سنبھالنے والے مشتاق احمد کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کریں گے۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل 16 دسمبر کو دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024