• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

'مجمع میں لوگوں نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا'

شائع December 12, 2019
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

سماجی رابطوں کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی حریم شاہ کو بھی ایک ایونٹ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں ایک ایونٹ میں نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا گیا۔

دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہوئی ذیادتیوں کے خلاف سامنے آئی مہم 'می ٹو' کا سہارا لیتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ 'ایک تقریب کا حصہ بنی جہاں بڑی تعداد میں موجود میرے مداحوں کا ہجوم ارد گرد جمع ہوگیا، ان میں سے ایک نے مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ بھی لگایا'۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ 'کیسے کیسے بےشرم لوگ ہیں اس دنیا میں'۔

ویڈیو کے سامنے آتے ہی حریم کی ٹوئٹ پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔

متعدد مداحوں نے ان کا سپورٹ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے والے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جبکہ کچھ نے ان کے لباس کے انتخاب پر بھی تنقید کی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔

بعدازاں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک خبروں میں اس وقت سامنے آئیں جب معروف اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر اپنے نجی جہاز میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامنا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے بعد حریم شاہ کی دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد حریم شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024