• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

گوگل کروم اب آپ کو پاس ورڈ چوری ہونے سے خبردار کرے گا

شائع December 11, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے اپنے مقبول براﺅزر کروم میں کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے تاکہ آن لائن صارفین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اس میں سب سے نمایاں فیچر صارفین کو پاس ورڈ چوری ہونے کی صورت میں آگاہ کرنا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ یہ وہ فیچر ہے جس پر کچھ عرصے سے کام کیا جارہا ہے اور اس کا آغاز رواں سال فروری میں ایک ایکسٹیشن کی شکل میں ہوا جبکہ اکتوبر میں اس فیچر کو براہ راست گوگل اکاﺅنٹ کا حصہ بنادیا گیا۔

اس فیچر کی بدولت کروم صارفین کو کسی ویب سائٹ پر لاگ ان کے دوران اس وقت خبردار کیا جائے گا جب ان کا یوزرنیم اور پاس ورڈ چوری ہوچکا ہوگا جبکہ صارفین کو ماضی میں استعمال کیے جانے والے پاس ورڈ کو دوبارہ استعمال کرنے پر بھی اسے بدلنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے رئیل ٹائم فیشنگ (phishing) پروٹیکشن کو بھی کروم کے ڈیسک ٹاپ ورژن کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کروم میں پہلے ہی ایک فیچر موجود ہے جو صارفین کو کسی ویب سائٹ کی جانب سے معلومات چوری کرنے کی کوشش سے خبردار کرتا ہے، تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کی صلاحیت کو 30 فیصد بہتر بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کروم کی جانب سے صارفین کو اس وقت بھی خبردار کیا جائے گا جب اسے لگے کہ صارف اپنے گوگل اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ مشتبہ فیشنگ پاس ورڈ میں انٹر کررہا ہے۔

پہلے اس فیچر کو وہی لوگ استعمال کرسکتے تھے جنہوں نے کروم sync فیچر ان ایبل کررکھا ہوگا مگر اب یہ تمام صارفین کے لیے ہوگا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان تمام پاس ورڈز کے لیے بھی کام کرے گا جو آپ نے کروم کے بلٹ ان پاس ورڈ منیجر میں محفوظ کررکھے ہوں گے۔

گوگل کی جانب سے کروم کے انٹرفیس کو بھیبدلا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے یہ دیکھنا آسان ہو کہ ان کا لاگ ان کسی شیئر کمپیوٹر میں محفوظ ہوا ہے یا کسی علیحدہ پروفائل میں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024