• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیر اعظم کی سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات، پاکستان آمد پر شکرگزار

شائع December 11, 2019 اپ ڈیٹ December 16, 2019
وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات کی— تصویر بشکریہ فیس بک
وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات کی— تصویر بشکریہ فیس بک

وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن اور پاکستان کرکٹ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکن حکام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 10سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے میدانوں کو آباد کرنے کی غرض سے آنے والی سری لنکن ٹیم کے آفیشلز سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، 202رنز پر آدھی سری لنکن ٹیم آؤٹ

اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکا ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی آمد کے ساتھ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کا دوبارہ آغاز باعث مسرت ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور بورڈ آفیشلز خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی میانداد اور پہلے سری لنکن کپتان کیلئے اعزازی شیلڈ

اس حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور محدود اوورز کی کرکٹ کی بتدریج واپسی کے باوجود ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بحال نہ ہو سکی تاہم سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر زندہ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر حامی بھر لی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Dec 12, 2019 10:37am
سری لنکا زندہ باد۔ پاکستان اس بات کو کبھی نہی بھولے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024