• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ کیا سرچ کیا جاتا رہا؟

شائع December 11, 2019
سال بھر پاکستانی کھیل اور خاص طور پر کرکٹ کے معاملات سرچ کرتے رہے—فوٹو: آئی سی سی/ فیس بک/ اسکرین شاٹ
سال بھر پاکستانی کھیل اور خاص طور پر کرکٹ کے معاملات سرچ کرتے رہے—فوٹو: آئی سی سی/ فیس بک/ اسکرین شاٹ

سال 2019 کا اختتام ہونے کو ہے اور اس حوالے سے انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے پورے سال سرچ کی جانے والی چیزوں، خبروں، شخصیات و سوالات کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے نہ صرف عالمی سطح پر انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی چیزوں، خبروں اور شخصیات کی فہرست جاری کی ہے بلکہ گوگل نے پاکستان سمیت کئی ممالک کی بھی اس حوالے سے فہرست جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں اور ڈرامے

پاکستان کے حوالے سے جاری کی گئی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اسی طرح پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم میں کوئی پاکستانی نہیں بلکہ ہولی وڈ فلم ’اورینجرز: اینڈ گیم‘ رہی۔

مزید پڑھیں: 2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

فلموں اور شخصیات کے برعکس پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں، معاملات یا خبروں میں صرف اور صرف کھیل کے معاملات ہی سر فہرست رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام پورا سال سب سے زیادہ کھیل اور خاص طور پر کرکٹ کے حوالے سے ہی چیزیں سرچ کرتے رہے۔

10 - پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ

ملک میں ایک دہائی بعد ہونے والا ٹیسٹ میچ اگرچہ 11 دسمبر کو اس دن شروع ہوا جب گوگل نے پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزوں یا خبروں کی فہرست جاری کی، تاہم اس باوجود یہ ٹیسٹ میچ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 10 چیزوں میں شامل ہوا۔

پاکستان میں 10 سال بعد ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی ٹیم میدان میں اتری۔

—فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ
—فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

09 - پاکستان بمقابلہ بھارت

روایتی حریف بھارت کے ساتھ پاکستان کے کسی بھی کرکٹ میچ کو ویسے بھی سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ اہم ترین ملکی معاملات سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے، اسی باعث ہی رواں برس دونوں حریف ممالک کے درمیان عالمی کرکٹ کپ کے درمیان ہونے والا میچ اس سال زیادہ سرچ کیا گیا

—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

08 - پی ٹی وی اسپورٹس

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے نیوز اور انٹرٹینمینٹ چینل سے زیادہ رواں برس پاکستانیوں نے سرکاری ٹی وی چینل کے اسپورٹس چینل کو زیادہ سرچ کیا، کیوں کہ پی ٹی وی کے پاس پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تمام میچز دکھانے کے حقوق ہوتے ہیں۔

—فوٹو: پی ٹی وی اسپورٹس فیس بک
—فوٹو: پی ٹی وی اسپورٹس فیس بک

07 - پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

رواں برس عالمی کرکٹ کپ کی وجہ سے جہاں پی ٹی وی اسپورٹس کو زیادہ سرچ کیا گیا، وہیں اسی کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو بھی سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ساتھ ہی اسی کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا۔

06 -آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ

رواں سال جہاں دنیا کے کئی ممالک میں کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق چیزیں اور خبریں سرچ کی جاتی رہیں وہیں کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق چیزیں اور خبروں کو پاکستان میں بھی زیادہ سرچ کیا گیا۔

—فوٹو: آئی سی سی
—فوٹو: آئی سی سی

05 - پی ایس ایل 4 شیڈول

رواں برس جہاں عالمی کرکٹ کپ کے میچز اور خبریں زیادہ سرچ کی گئیں وہیں ملک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے شیڈول کو بھی زیادہ سرچ کیا گیا۔

پی ایس ایل کی میچز اور خبریں تو اپنی جگہ لیکن پاکستانیوں نے اس کے شیڈول کو ہی اتنا زیادہ سرچ کیا کہ وہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پانچویں چیز بن گئی۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

04 - سونی لائیو

کرکٹ کا عالمی کپ دیکھنے کے جنون میں جہاں پاکستانیوں نے پی ٹی وی اسپورٹس کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہیں پاکستانیوں نے بھارتی اسپورٹس چینل سونی لائیو کو بھی انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔

—فوٹو: فیس بک سونی
—فوٹو: فیس بک سونی

03 - لائیو کرکٹ

عالمی کرکٹ کپ کی وجہ سے جہاں سونی اور پی ٹی وی اسپورٹس کو زیادہ سرچ کیا گیا وہیں کئی افراد نے لائیو کرکٹ کو بھی بہت ہی زیادہ سرچ کیا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

02 - پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

اس بار پاکستانیوں نے عالمی کرکٹ کے دوران روایتی حریف ملک بھارت سے ہونے والے کرکٹ میچ سے زیادہ آسٹریلیا سے ہونے والے میچ کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

01 - پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

اس بار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ عالمی کرکٹ کپ کے دوران روایتی حریف بھارت اور آسٹریلیا سے ہونے والی قومی ٹیم کی میچز سے زیادہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کو سرچ کیا گیا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024