• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آصف علی زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے، بلاول بھٹو

شائع December 11, 2019
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگلے برس ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو نے کہا کہ اگلے برس ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیاد پر ضمانت ملنے کے بعد کہا ہے کہ شریک چیئرمین جیل سے باہر آرہے ہیں اور سب کو معلوم ہے کہ وہ شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔

بلاول بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں سنگین طبی مسائل کی طرف اشارے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم شکر گزار ہیں جج صاحبان کے جہنوں نے انصاف کیا'۔

مزیدپڑھیں: آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

واضح رہے کہ عدالت میں سماعت کے آغاز پر پمز ہسپتال کی جانب سے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت میں پیش میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ آصف علی زرداری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں دل کا عارضہ بھی ہے۔

جعلی اکاؤنٹس اور پارک لین کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر پر تازہ پیش رفت کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 'قومی احتساب بیورو (نیب) اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا اور دبانا چاہتے ہیں'۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 'نیب نے فریال تالپور سے متعلق کیس میں اپنا موقف پیش نہیں کیا اس وجہ سے ہمیں اب 16 دسمبر تک انتظار کرنا پڑےگا'۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 'اگر نیب اور حکومت سمجھتی ہے کہ تاخیری ہتھکنڈوں سے پارٹی دباؤ میں آجائے گی تو یہ ان کی بھول ہے'۔

اس ملک کے غریب عوام کی دعاؤں میں بہت طاقت ہے اور اب سابق صدر آصف علی زرداری باہر آرہے ہیں۔

انہوں نے قدرے جذباتی انداز میں آصف علی زراری کی آمد کا تذکرہ کیا اور کہا کہ 'اب جلد از جلد سابق صدر کا علاج ہوگا'۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 'آصف علی زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے '۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'یہ پاکستان کے عوام کی خواہش ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں انتخابات ہوں'۔

مزیدپڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ 'موجودہ حکومت نے ملک کو برباد کردیا اور انہیں معلوم ہے کہ ملک کیسے چلاتے ہیں، انہیں یہاں تک نہیں معلوم ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے میں کیسے دفاع کرنا ہے'۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 'میں کسی کے اشارے پر بیان نہیں دے رہا بلکہ سیاسی بیان ہے کہ یہ سال موجودہ حکومت کا آخر سال ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اگلے برس ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Engineer Dec 11, 2019 02:11pm
First of all PPP should concentrate on his own performance. The Sindh is in worst condition the peoples are dying due to unavailability of Dog bite vaccine and in thar due to unavailability of food. The Karachi situation is worst . Practically there is no in Sindh during PPP era education system is at its worst. If the PPP may show any good governance in Sindh then they talk about any one.

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024