• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

2019 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

شائع December 11, 2019 اپ ڈیٹ December 12, 2019
مدیحہ نقوی دسویں نمبر اور نیمل خاور پہلے نمبر پر رہیں—فوٹو: انسٹاگرام
مدیحہ نقوی دسویں نمبر اور نیمل خاور پہلے نمبر پر رہیں—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ہر سال کی طرح سال 2019 کی بھی دنیا بھر میں سرچ کی جانے والی شخصیات، فلموں، اسپورٹس اور مختلف چیزوں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک کی فہرست جاری کرنے سمیت گلوبل فہرست بھی جاری کی ہے۔

یہ ویڈیوز دیکھیں: 2019 میں یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانے

گوگل سال کے اختتام پر ہر سال دسمبر کے دوسرے ہفتے کے آٓغاز میں ہی یہ فہرست جاری کرتا ہے۔

اس بار گوگل نے پاکستان کے حوالے سے ’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی چیزیں‘ اور ’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات‘ سمیت ’سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں‘ کی فہرست جاری کی ہے۔

10 - مدیحہ نقوی

اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی 10 ویں نمر پر رہیں جس کی وجہ شاید ان کی پاکستان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایک) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری سے شادی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

09 - بھارتی پائلٹ ابھی نندن

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران گرفتار کیے گئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھی پاکستان میں رواں برس زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہے۔

انہیں پاکستان نے فروری میں گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں انسانی ہمدردی کے تحت انہیں آزاد کردیا گیا تھا۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

08 - علیزے شاہ

رواں برس ریلیز ہونےو الے ڈرامے ’عہد وفا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی علیزہ شاہ بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں، وہ اپنی شاندار اداکاری اور کم عمری کی وجہ سے لوگوں کا توجہ رہی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

07 - محمد عامر

جہاں کرکٹر سال بھر پاکستان میں خبروں کی زینت بنتے رہتےہیں وہیں لوگ انہیں انٹرنیٹ پر بھی سب سے زیادہ سرچ کرتے ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

06 - سارہ علی خان (بولی وڈ اداکارہ)

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اس سال پاکستان میں بھی زیادہ سرچ کی گئیں، اس کی وجہ شاید ان کی بولی وڈ فلمیں اور انوکھے فیشن انداز تھے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

05 - عدنان سمیع خان (بھارتی گلوکار)

بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کو بھی رواں سال پاکستان میں زیادہ سرچ کیا گیا جس کی وجہ شاید ان کے کچھ متنازع سیاسی بیانات تھے۔

04 - آصف علی

اس سال انٹرنیٹ پر سرچ کرنے کے حوالے سے آصف علی نے ساتھی کرکٹر محمد عامر کو پیچھے چھوڑا، آصف علی کو ممکنہ طور پر اس سال ان کی بچی کی وفات کی وجہ سے سرچ کیا گیا۔

رواں برس مئی میں آصف علی کی بچی کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی تھی تاہم اس کے باوجود انہوں نے میدان میں اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

03 - بابر اعظم

اپنی کرکٹ پرفارمنس کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بابر اعظم نے نہ صرف محمد عامر بلکہ آصف علی کو بھی انٹرنیٹ سرچ میں پیچھے چھوڑا۔

—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

02 - وحید مراد

چاکلیٹی ہیرو کا درجہ رکھنے والے وحید مراد کو اگرچہ مداحوں سے بچھڑے کئی سال گزر چکے ہیں تاہم اب بھی وہ مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور لوگ اب بھی ان سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، جس کا اندازہ انہیں اس بار انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے سے بھی ہوتا ہے، مگر اس سال اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے کیونکہ گوگل کے ڈیٹا کے مطابق وحید مراد کے گانوں، فلموں اور بیٹے وغیرہ کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کی گئی اور ایسا گوگل کی جانب مرحوم اداکار کی سالگرہ پر ڈوڈل کو جاری کرنا تھا۔

01 - نیمل خاور

رواں برس اداکارہ حمزہ علی عباسی سے شادی کے رشتے میں بندھنے والی اداکارہ نیمل خاور کو اپنی اداکاری یا دیگر مصروفیات کی وجہ سے نہیں بلکہ اداکار سے شادی کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور انہیں اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Hasan Rehman Dec 12, 2019 12:49am
"05 - Adnan Sami Khan" -- please correct it to say "Captain Adnan Sami Khan - Undercover Pakistani Singer" :p

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024