• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آنکھوں کو دھوکا دینے والی تصویر

شائع December 10, 2019 اپ ڈیٹ December 11, 2019
— انسٹاگرام فوٹو
— انسٹاگرام فوٹو

اوپر موجود تصویر کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں 2 افراد ایک دفتر میں موجود ہیں۔

پہلی نظر میں تو یہ عام سی تصویر لگتی ہے مگر پھر کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے۔

یعنی ایسا لگتا ہے کہ لڑکیوں کا لباس اور جوتے پہنے مرد ساتھی نے اپنا سر لڑکی کے کندھے پر رکھا ہوا ہے۔

درحقیقت یہ تصویر برازیل کے ایک چینل سے تعلق رکھنے والے 2 صحافیوں کی ہے جو پہلے انسٹاگرام پر پوسٹ ہوئی اور پھر ریڈیٹ اور imgur کے ساتھ ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگر آپ غور سے تصویر دیکھیں تو سمجھ میں آئے گا کہ وہ کس طرح آنکھوں کو دھوکا دے رہی ہے۔

درحقیقت کیمرے کا زاویہ ایسا ہے جس نے لوگوں کو دھوکے میں ڈال دیا ہے کیونکہ مرد تو کرسی پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ لڑکی اس کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے۔

مگر دیکھنے میں اس سے الٹ محسوس ہوتا ہے۔

اور یہ حیران کن بھی نہیں کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ اکثر زاویوں کو سمجھنے میں غلطی کرسکتا ہے اور انسان مطلب الٹ سمجھ لیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024