• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

اورنج لائن ٹرین کا پہلی بار مکمل روٹ پر آزمائشی سفر

شائع December 10, 2019
2025 تک مسافروں کی تعداد 5 لاکھ مسافر یومیہ تک پہنچ جائے گی — فوٹو: ڈان نیوز
2025 تک مسافروں کی تعداد 5 لاکھ مسافر یومیہ تک پہنچ جائے گی — فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں اورنج لائن ٹرین نے پہلی بار 27.12 کلو میٹر کے مکمل روٹ پر آزمائشی سفر مکمل کر لیا۔

ٹرین کے پہلے آزمائشی سفر کی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، سمیع اللہ چوہدری اور اختر ملک نے شرکت کی۔

وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چینی مہمانوں اور سی آر نورینکو کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

عوام کے لیے سروس کے افتتاح کے بعد اورنج لائن پر روازنہ ڈھائی لاکھ افراد سفر کر سکیں گے، 2025 تک مسافروں کی تعداد 5 لاکھ مسافر یومیہ تک پہنچ جائے گی جبکہ میٹرو بس کا سفری کارڈ رکھنے والے مسافر اورنج لائن ٹرین پر بھی کارڈ استعمال کر سکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل مینجر آپریشن پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان 57 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں میٹرو ٹرین چلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن ٹرین منصوبہ جنوری 2020 تک مکمل کرنے کی نئی مہلت

انہوں نے کہا کہ اس وقت 27 ٹرینیں موجود ہیں، ہر ٹرین کے ساتھ پانچ بوگیاں منسلک ہوں گی اور 24 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ زمین سے بلندی پر تعمیر کیے گئے سیکشن پر ہوگا۔

ڈپٹی ایگزیکٹو جنرل مینجر سی آر نورینکو زینگ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پاک ۔ چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اورنج لائن منصوبہ چینی اور پاکستانی حکومتوں کا مشترکہ منصوبہ ہے جس سے شہریوں کی زندگی بہتر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024