• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پاک-سری لنکا سیریز کے لیے ماہرین پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان

شائع December 9, 2019 اپ ڈیٹ December 12, 2019
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ سے کھیلا جائے گا— فوٹو: اے پی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ سے کھیلا جائے گا— فوٹو: اے پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں نامور انٹرنیشنل کھلاڑی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ذریعے ملک میں 10سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی۔

پی سی بی نے دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا براڈ کاسٹ پلان تیار کرلیا ہے اور سیریز کی کوریج پی سی بی کا براڈ کاسٹ پارٹنر ٹین اسپورٹس کرے گا جس کے لیے 23کیمروں کا استعمال کیا جائے گا تاکہ سیریز کو بہترین اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں نشر کیا جا سکے۔

سیریز کے لیے ماہرین پر مشتمل کمنٹری پینل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کی جانب سے رمیزراجہ اور بازید خان کمنٹری کریں گے جبکہ سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ اور روشان ابے سنگھے بھی میچ پر رواں تبصرہ کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے سابق فاست باؤلر اور معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں مائیک کے پیچھے ذمے داریاں نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد سے پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد سے قومی ٹیم نے کوئی بھی ٹیسٹ میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیلا۔

تاہم سری لنکن سیکیورٹی وفد کی مثبت رپورٹ کے ساتھ ساتھ محدود اوورز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والے کرکٹرز کے بہترین ردعمل کے بعد سری لنکا نے سیریز کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا 11دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے میچ کی میزبانی 19دسمبر سے کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024