• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غیرمسلم تارکین وطن کو شہریت دینے کا بل لوک سبھا میں پیش

شائع December 9, 2019
بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا میں امیت شاہ نے بل پیش کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا میں امیت شاہ نے بل پیش کیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا میں تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا متنازع بل پیش کردیا گیا جہاں اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا چھ مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے احتجاج کے سائے میں متنازع بل پیش کیا جس کے حق میں 293ووٹ آئے جبکہ 82اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں: بھارت: شہریت بل سے مسلمانوں کو نکالنے پر ہزاروں افراد کا احتجاج

اس بل کے تحت پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ہندوؤں سمیت دیگر اقلیتوں کو بھارت کی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

امیت شاہ نے لوک سبھا میں یہ بل پیش کرتے ہوئے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس پر بھارت کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ یہ بل کیوں ضروری ہے، یہ اس لیے ضروری ہے کہ کیونکہ کانگریس نے ملک کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کیا اور یہ بات تاریخ کا حصہ ہے۔

کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس بل کو متنازع قرار دیتے ہوئے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا جس کے سبب بل کو پیش کرنے کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔

انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے گئے نکتے کو زیر بحث لاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بل آرٹیکل 14(قانون سے قبل برابری) کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پھر ہمارے ملک میں اقلیتوں کو خصوصی مقام کیوں حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: 'غیر مسلم' تارکین وطن کو شہریت دینے کا ترمیمی بل منظور

اس بل کے تحت غیرمسلم تارکین وطن کے لیے بھارتی شہریت کا حصول ممکن ہو جائے گا تاہم اپوزیشن کا ماننا ہے کہ اس اقدام کے ساتھ آئین کی خلاف ورزی ہو گی کیونکہ حکومت خود ہی عوام کو مذہبی بنیادوں کر رہی ہے۔

مسلمانوں کو بل میں شامل نہ کرنے پر امیت شاہ کا جواب

امیت شاہ نے مسلمانوں کے سوا تمام چھ اقلیتوں کو شہریت دینے کی تقسیم کو بالکل مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان مسلم ریاستیں ہیں اور یہاں مسلمانوں سے برا سلوک روا نہیں رکھا جاتا۔

وزیرداخلہ نےکہا کہ پڑوسی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی ظلم وستم نہیں ہوتا ہے، اس لیے اس بل کا فائدہ انہیں نہیں ملے گا، اگرایسا ہوا تویہ ملک انہیں بھی اس کا فائدہ دینے پر غور کرے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید واضح کیا کہ یہ تاثر دینا بالکل غلط ہے کہ اس بل کے بعد مسلمان تارکین وطن بھارت شہریت حاصل نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسلمان نے شہریت کے حصول کے لیے درخواست دی تو ہم کھلے دل سے غور کریں گے لیکن مسلمان تارکین وطن کو شہریت ملنے کے باوجود بھی دیگر اقلیتوں جیسے حقوق میسر نہیں ہوں گے۔

امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ بل اقلیتوں کے خلاف نہیں ہے تاہم اپوزیشن نے احتجاج جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایسے بل پر ایوان میں بحث ہو ہی نہیں سکتی۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنےکہا کہ پارلیمنٹ کو ایسے بل پر بحث کا حق نہیں ہے، یہ ہندوستان کی جمہوری اقدار کی خلاف ورزی ہے، کیا ہماری قوم کی تعمیر مذہب کی بنیاد پر ہو گی؟ یہ آئین کے دیباچے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

شہریت ترمیمی بل ہے کیا؟

شہریت بل کا مقصد پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے چھ مذاہب کے غیرمسلم تارکین وطن ہندو، عیسائی، پارسی، سکھ، جینز اور بدھ مت کے ماننے والوں کو بھارتی شہریت کی فراہمی ہے، اس بل کے تحت 1955 کے شہریت ایکٹ میں ترمیم کر کے منتخب کیٹیگریز کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت کا اہل قرار دیا جائے گا۔

اس بل کی کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا نے بھی مخالفت کی اور کہا کہ مرکز اس بل کے ذریعے ملک میں مسلمانوں اور ہندوؤں کی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی شہریت کے ترمیمی بل 2016 کے تحت شہریت سے متعلق 1955 میں بنائے گئے قوانین میں ترمیم کی جائے گی۔

اس بل کے تحت 31 دسمبر 2014 سے قبل 3 پڑوسی ممالک سے بھارت آنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھ متوں، جینز، پارسیوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائےگی۔

اس بل کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بل کے تحت غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی، جو مارچ 1971 میں آسام آئے تھے اور یہ 1985 کے آسام معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

خیال رہے کہ آسام میں غیر قانونی ہجرت ایک حساس موضوع ہے کیونکہ یہاں قبائلی اور دیگر برادریاں باہر سے آنے والوں کو قبول نہیں کرتیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024