• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ونڈر وومن 1984' کا ایکشن سے بھرپور پہلا ٹریلر

شائع December 9, 2019
فلم اگلے سال جون میں ریلیز ہوگی — فوٹو: انسٹاگرام
فلم اگلے سال جون میں ریلیز ہوگی — فوٹو: انسٹاگرام

ہولی وڈ کی لیڈی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

یہ 2017 میں سامنے آئی کامیاب فلم 'ونڈر وومن' کا سیکوئل ہے۔

مزید پڑھیں: گال گدوت کی دوبارہ ’ونڈر وومین‘ بننے کی اہم شرط

اسرائیلی اداکارہ گال گدوت اس فلم میں بھی پہلی فلم کی طرح زبردست ایکشن سینز نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کے ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ سیکوئل میں ڈیانا کی بچھڑی محبت پھر سے واپس آجائے گی جبکہ اداکارہ کو فلم میں نیا انداز بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ونڈر ویمن 2020 میں سامنے آئے گی

اس فلم کی ہدایات بھی پیٹی جینکسن دیں گی اور اسے وارنر برادرز کے تحت ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ونڈر وومن 1984 اگلے سال 5 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024