• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا'

شائع December 9, 2019
عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کنگ حمد آرڈر آف رینیسنس سے نوازا جائے گا۔

عربی خبررساں ادارے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے زلفی بخاری نے بتایا کہ 'عمران خان دسمبر کے وسط میں بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے،جہاں انہیں بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا'۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کوالالمپور میں مسلم امہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

عرب نیوز کے مطابق یہی ایوارڈ 25 اگست کو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی دیا گیا تھا اور یہ وہی مہینہ تھا جس میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 15 دسمبر کو بحرین کے لیے روانہ ہوں گے اور وہاں گلف قوم کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ

اپنے دورہ بحرین کے دوران وزیراعظم، شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ اور بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے جبکہ ان کا جینیوا میں پناہ گزینوں پر کانفرنس میں خطاب بھی متوقع ہے۔

ملائیشیا میں عمران خان مسلم امہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے ہونے والی پہلی کوالالمپور سمٹ میں شرکت کریں گے، یہ سمٹ ملائیشیا کے دارالحکومت میں 18 سے 20 دسمبر تک ہوگی، جس میں انڈونیشیا، ترکی، پاکستان اور قطر شریک ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024