• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

شائع December 9, 2019 اپ ڈیٹ December 12, 2019
پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر
پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی—فوٹو: پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان میں ٹیسٹ سریز کھیلنے کے لیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی۔

ملک میں 10 سال بعد کھیلی جانے والی ٹیسٹ سریز کا آغاز 11 دسمبر سے ہوگا، جہاں سری لنکن ٹیم اپنے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، فواد عالم کی 10سال بعد واپسی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ کو راولپنڈی میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان پہنچنے والی سری لنکن ٹیم میں ان کے فاسٹ باؤلر سورنگا لکمل ساتھ نہیں کیونکہ گزشتہ روز سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ڈینگی بخار کے باعث وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سورنگا لکمل کی جگہ آسیتھا فرنینڈو کو جگہ دی گئی ہے اور وہ دوسرے میچ میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ سری لنکا نے سابق کپتان دنیشن چندیمل کو بھی اپنی ٹیم میں واپسی کے راستے کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے تاہم ٹیم کی قیادت دیموتھ کارونارتنے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوشش ہے ٹیسٹ میچ میں 200 فیصد پرفارم کروں، فواد عالم

دوسری جانب پاکستان کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں فواد عالم کی واپسی ہوئی ہے اور وہ اظہر علی کی قیادت میں قومی ٹیم میں کارکردگی دکھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم، 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پاکستان آئی تھی۔

اسکواڈ

پاکستان: اظہر علی (کپتان)، فواد عالم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری۔

سری لنکا: دیموتھ کارونارتنے (کپتان)، اوشہادا فرنینڈو، کوسل مینڈس، انجیلو میتھیوس، دنیشن چندیمل، کوسل پریرا، لاہیرو تھریمانے، دھانن جایا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا، دلرووان پریرا، لستھ امبلڈینیا، لاہیرو کمارا، وشوا فرنینڈو، کاسن راجیتھا اور لکشن سنکدن جبکہ آخری ٹیسٹ کیلیے متبادل کھلاڑی آسیتھا فرنینڈو ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024