• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

جنوبی ایشیائی گیمز کا آٹھواں روز، پاکستان کے 29 گولڈ میڈلز

شائع December 8, 2019 اپ ڈیٹ December 11, 2019
پاکستان نے مختلف کیٹگریوں میں سونے کے 29 میڈلز حاصل کیے—فوٹو:جنوبی ایشیائی گیمز
پاکستان نے مختلف کیٹگریوں میں سونے کے 29 میڈلز حاصل کیے—فوٹو:جنوبی ایشیائی گیمز

پاکستان نے جنوبی ایشیائی گیمز میں 29 گولڈ میڈل جیت کر مجموعی تمغوں کی تعداد 110 کر لی تاہم میڈلز کی ٹیبل میں اب بھی اس کا چوتھا نمبر ہے۔

نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں جاری جنوبی ایشیائی گیمز کے آٹھویں روز مختلف مقابلے ہوئے جہاں پاکستان نے اپنے میڈلز کی تعداد بہتر بنائی۔

پاکستان نے اب تک اسکواش، ٹینس، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس، کراٹے، تائیکوانڈو، والی بال، شوٹنگ، ویٹ لفٹنگ، فینسنگ اور ریسلنگ کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 110 تمغے حاصل کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم نے براہ راست اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کردی

اب تک ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے 29 سونے کے تمغے حاصل کیے، چاندی کے 34 اور کانسی کے 47 تمغے جیت لیے ہیں۔

پاکستان نے ٹینس، اسکواش، کراٹے، شوٹنگ، ایتھلیٹکس، تائیکوانڈو، ووشو، ویٹ لفنٹنگ، ریسلنگ اور ہینڈ بال کے مقابلوں میں مختلف کیٹگریوں میں سونے کے تمغے حاصل کیے۔

قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم تاریخ رقم کرتے ہوئے براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے تھے۔

ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلوں میں شان دار کھیل پیش کرتے ہوئے 86.23 میٹر دُور تھرو کرکے ایشین اور نیشنل گیمز میں نیا ریکارڈ بنالیا تھا جو اس سے قبل بھارت کے پاس تھا۔

جنوبی ایشیائی مقابلوں میں بھارت 132 سونے اور مجموعی طور پر 252 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، دوسرے نمبر پر میزبان نیپال ہے جس نے 45 سونے، 44 چاندی اور 76 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی تعداد 165 کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز: ارشد ندیم نے ایتھلیٹکس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

سری لنکا کی کارکردگی بھی پاکستان سے بہتر رہی اور مجموعی طور پر 197 تمغے حاصل کرلیے جن میں سونے کے تمغے 36، چاندی اور کانسی کے بالترتیب 68 اور 93 تمغے شامل ہیں۔

پاکستان کے بعد پانچواں نمبر بنگلہ دیش کا ہے جس کے کھلاڑی صرف 8 سونے کے تمغے حاصل کرپائے تاہم تمغوں کی سنچری مکمل کرتے ہوئے 102 کردی ہے، مالدیپ ایک سونے اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ 3 اور بھوٹان 9 کانسی کے تمغے حاصل کر پایا۔

خیال رہے کہ جنوبی ایشیائی گیمز کا آغاز یکم دسمبر کو کٹھمنڈو میں ہوا تھا جو 10 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024