• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لاہور : الیکٹرونکس کی ورکشاپ میں دھماکا، ایک ملازم جاں بحق

شائع December 7, 2019 اپ ڈیٹ December 8, 2019
دھماکا لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک دوکان میں ہوا—فوٹو:وسیم ریاض
دھماکا لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک دوکان میں ہوا—فوٹو:وسیم ریاض
دھماکا لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک دوکان میں ہوا—فوٹو:وسیم ریاض
دھماکا لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک دوکان میں ہوا—فوٹو:وسیم ریاض

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع الیکٹرونکس کی ایک ورکشاپ میں دھماکے سے ایک ملازم جاں بحق اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق الیکٹرانکس کی ورکشاپ میں فریج میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ملازم کی شناخت حافظ محمود کے نام سے ہوئی جو دوکان میں ملازمت کررہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: رکشے میں دھماکا، ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیم کے عہدیدار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

زخمیوں میں 25 سالہ احسان، 20 سالہ عبدالغفور، 22 سالہ ابوبکر، 60 سالہ محمد آفاق، 30 سالہ محمد اسلم اور 40 سالہ دلشاد شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ واقعہ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک ورکشاپ میں شام کو تقریباً 7 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر کمپریسر پھٹ گیا کیونکہ کمپریسر کے ٹکڑے پڑے ہوئے ہیں جبکہ دھماکے کے آثار نہیں پائے گئے۔

مزید پڑھیں:لاہور: داتا دربار کے باہر پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا،10 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ اس واقعے میں جاں بحق ملازم ٹیکنیشن کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اور ایک فریج ٹھیک کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش شروع کردی گئی ہے اور لیبارٹری سے رپورٹس موصول ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی جس سے آگاہ کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024