• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

2019 کی یوٹیوب پر سب سے مقبول ویڈیوز

شائع December 7, 2019 اپ ڈیٹ January 15, 2020
زیادہ تر مقبول ویڈیوز نامناسب ہیں—فوٹو: یوٹیوب
زیادہ تر مقبول ویڈیوز نامناسب ہیں—فوٹو: یوٹیوب

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نے سال 2019 کی سب سے مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔

یوٹیوب نے سال 2019 کا اختتامی مہینہ شروع ہوتے ہی دنیا بھر کی مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں پاکستان سمیت دنیا کے ہر ملک کی مقبول اور زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست بھی شامل ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز فہد مصطفیٰ کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے حصے میں آیا جب کہ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گانے کا اعزاز ’جا تجھے معاف کیا‘ کو ملا۔

یہ ویڈیوز دیکھیں: 2019 میں یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانے

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں ’پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کی جھلکیوں‘ کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

اسی طرح دیگر ویڈیوز میں ’موبائل وائس اوور کے پیچھے چھپی خاتون، لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی ویڈیو، آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ لڑکا لڑکی باپ بیٹی ہیں کی ویڈیو، ننجا بیگم اور پیچھے تو دیکھو‘ جیسی ویڈیوز سب سے مقبول رہیں۔

اسی طرح موسیقی میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانوں میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ’جا تھے معاف کیا‘ رہا۔

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 10 ویڈیوز میں دوسرے نمبر پر ’علی مولا علی دم دم‘، تیسرے نمبر پر ’کھیل دیوانوں کا‘ چوتھے نمبر پر ’بارشیں‘ اور پانچویں نمبر پر ہم ٹی وی کے ڈرامے ’انا‘ کی ویڈیو رہی۔

مزید ویڈیوز دیکھیں: 2019 میں پاکستانیوں کی پسندیدہ ترین یوٹیوب ویڈیوز کونسی رہیں؟

چھٹے نمبر پر پشتو گلوکارہ گل پانڑا کے پشتو گانے کی ویڈیو، ساتویں نمبر پر عاطف اسلم کا ’وہی خدا پے‘ آٹھویں نمبر پر ’بول ہو‘ نویں نمبر پر ’ہمسائے ماں جائے‘ اور دسویں نمبر پر عابدہ پروین اور عاطف اسلم کا ’پردہ داری‘ رہا۔

پاکستان کی طرح یوٹیوب نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز کی فہرست بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ مقبول ویڈیو پیوٹریکا کے گلوکار و ریپر ڈیڈی یانکی کا گانا ’کون کالما‘ پہلے نمبر پر رہا۔

دوسرے نمبر پر روسالیا، تیسرے نمبر پر سیکریتو، چوتھے نمبر پر چائنا، پانچویں نمبر پر نو می کونکوئے، چھٹے نمبر پر سینوریتا، ساتویں نمبر پر راؤڈی بے بی، آٹھویں نمبر پر کل دس لو، نویں نمبر پر بیڈ گائے اور دسویں نمبر پر سوین تھنگز‘ رہا۔

10 - سیون تھنگز - آریانا گرینڈے

09 - بیڈ گائے - بلی آئلش

08 - کل دس لو - بلیک پنک

07 - راؤڈی بے بی - بھارتی فلم

06 - سینوریتا - شان مینڈس

05 - نو می کونکوئے - جھے کارٹز

04 - چائنا - انیول آ

03 - سیکریتو - انیول آ

02 - روسالیا

01 - کون کالما - ڈیڈی یانکی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024