• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پاکستان کا شمار دوست و خواتین کی عزت کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے، رینڈی زکربرگ

شائع December 7, 2019
رینڈی زکر برگ نے 2012 میں فیس بک سے علیحدگی اختیار کرلی تھی—اسکرین شاٹ/ فیس بک ویڈیو
رینڈی زکر برگ نے 2012 میں فیس بک سے علیحدگی اختیار کرلی تھی—اسکرین شاٹ/ فیس بک ویڈیو

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ کی بہن 37 سالہ کاروباری خاتون رینڈی زکر برگ نے پاکستان کو کھیل اور خواتین کے لیے دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا کو چند عظیم خواتین دیں۔

رینڈی زکر برگ نے اپنے پہلے پاکستانی دورے میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد ہونے والے تین روزہ ’ایڈ ایشیا 2019‘ کانفرنس کے اختتامی روز پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے اچھے اقدام کی تعریف کی۔

ایڈ ایشیا 2019 کا آغاز 3 دسمبر کو ہوا تھا جس میں پاکستان کی اہم کاروباری، سماجی، سیاسی و شوبز شخصیات سمیت عالمی سطح کی اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

ایڈ ایشیا کانفرنس کا اہتمام ’ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشنز‘ (اے ایف اے اے‘ کے زہر اہتمام کیا گیا، جس میں رینڈی زکربرگ سمیت مشہور فوڈ چین ’برگر کنگ‘ کے بزنس ہیڈ کے علاوہ دیگر اہم عالمی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رینڈی زکر برگ نے کانفرنس کے تیسرے روز اپنے خطاب میں اپنی جدوجہد اور پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والی مشکلاتوں سمیت خیال کو کاروبار میں بدلنے سے متعلق اہم نقاط پر بات کی۔

اپنے خطاب میں رینڈی زکر برگ نے اپنے بھائی مارک زکر برگ کے حوالے سے لطیفے بھی سنائے اور ہال میں بیٹھے افراد کو محظوظ کیا۔

خطاب کے دوران انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ آنے والا وقت آڈیو کانٹینٹ کا وقت ہے، اس لیے سرمایہ کاروں یا کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کے اسی طرف توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ دیا کہ انہیں ان کی اپنی پہچان کے بجائے بھائی کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ جب ان کے بھائی نے فیس بک کو لاؤنچ کیا تو انہوں نے انہیں فیس بک میں مارکیٹنگ کے شعبے میں ملازمت کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کی۔

رینڈی زکر برگ نے فیس بک میں ملازمت کے دوران سوشل ویب سائٹ کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کا ذکر انہوں نے اپنے خطاب میں بھی کیا اور کہا کہ ہر نئے خیال کو اہمیت دی جانی چاہیے اور اس پر کام کرکے اسے آزمانا چاہیے۔

رینڈی زکر برگ کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انہوں نے فیس بک کو خیرباد کہہ کے نئے پلیٹ فام تلاش کیے اور اپنا ایک الگ مقام بنایا۔ رینڈی زکر برگ نے خطاب کے دوران پاکستان کی چند اہم باتوں کا ذکر کیا اور خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان میں دنیا کے بلند ترین مقام پر موجود اے ٹی ایم کا بھی ذکر کیا۔

خطاب کے دوران رینڈی زکر برگ نے پاکستان میں خواتین کی اہمیت و حیثیت پر بھی بات کی اور کہا کہ اس ملک نے دنیا کو چند اہم ترین خواتین دیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ملک خواتین کی کتنی عزت کرتا ہے۔

رینڈی زکر برگ نے اپنے خطاب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور سابق خاتون وزیر بے نظیر بھٹو کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ خواتین دنیا کو پاکستان نے دیں اور ان کے سامنے آنے سے پاکستان میں خواتین کی عزت و اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

رینڈی زکر برگ نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان فٹ بال کے کھیل میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ ملک اس کھیل کے اچھی کوالٹی کے بال بھی فراہم کر رہا ہے۔

رینڈی زکر برگ نے پاکستان کو خواتین کے لیے اچھا ملک قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر اسے ایک دوست ملک قرار دیا۔

واضح رہے کہ رینڈی زکر برگ نے 2012 میں ہی فیس بک سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور انہوں نے ’زکر برگ میڈیا‘ نامی ایک الگ ادارہ قائم کیا تھا جس کے تحت وہ اینیمیڈ ٹی وی چینل چلانے سمیت فیشن و لائف اسٹائل کے میگزین چلاتی ہیں۔

رینڈی ’زکر برگ میڈیا‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں اور ان کا شمار امریکا کی اہم ترین ٹیکنالوجی کی شخصیات میں ہوتا ہے۔

ایڈ ایشیا 2019 کے آخری روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے عالمی مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تین روزہ کانفرنس کے دوران پاکستانی سپر اسٹار فواد خان، عتیقہ اوڈھو اور معروف فیشن ڈیزائنر و ماڈل فریحہ الطاف سمیت دیگر شوبز، سیاسی، کاروباری و سماجی شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025