• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کا نیا بجٹ اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف

شائع December 7, 2019
کمپنی نے اپنا نیا اسمارٹ فون 2.3 متعارف کروایا— فوٹو بشکریہ نوکیا
کمپنی نے اپنا نیا اسمارٹ فون 2.3 متعارف کروایا— فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون 2.3 پاکستان میں متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے یہ نیا اسمارٹ فون متعارف کراتے ہوئے اسے کیمرا اور انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے والا بجٹ فون قرار دیا گیا۔

نوکیا 2.3 ڈوئل سم (نینو سم) فون ہے جس میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے مگر اسے اینڈرائیڈ 10 سے اپ ڈیٹ کیا جاسکے گا۔

6.2 انچ کے ایچ ڈی پلس ڈسپلے والے فون میں کواڈ کور میڈیا ٹیک ہیلیو اے 22 ایس او سی پراسیسر ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 400 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی 4000 ایم اے ایچ پاور کی بیٹری مکمل چارجنگ پر 2 دن تک کام کرسکتی ہے اور یہ ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

بیٹری چارجنگ کے لیے 5 واٹ کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے جبکہ گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن مختص کیا گیا ہے۔

اس فون میں ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایف 2.2 آپرچر دیا گیا ہے جبکہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا پورٹریٹ موڈ کے لیے ہے، جس کے ساتھ متعدد دھندلے پس منظر کے ایفیکٹس بھی دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس میں ریکومینڈڈ شوٹ فیچر ہے جبکہ فرنٹ 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں موجود ہے۔

یہ فون 20 دسمبر سے پاکستان میں 18 ہزار 300 روپے میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس سے پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے اپنا پہلا 64 میگا پکسل کیمرے والا فون 8.2 متعارف کرایا جائے گا تاہم اس کی جگہ نوکیا 2.3 کو پیش کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024